مونس الٰہی کے لاپتا دوست لاہور ہائی کورٹ میں پیش
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کے لاپتا قریبی دوست احمد فاران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوگئے۔ بدھ کو مونس الٰہی کے قریبی دوست احمد فاران خان کی بازیابی کے حوالے سے سی سی پی او لاہور نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔ فاران احمد کی بازیابی پر جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست نمٹا دی۔عدالت کے باہر صحافی نے فاران احمد خان سے سوال کیا کہ آپ 4 روز سے کہاں تھے؟،فاران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہیں نہیں، ادھر ہی تھا، فیملی کے ساتھ تھا۔صحافی نے پھر سوال کیا کہ آپ کے سرپرزخم کا نشان کیسا ہے۔فاران خان نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ نشان گاڑی کا دروازہ لگنے سے آیا۔
Load/Hide Comments


