جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس، افغانستان کی صورتحال پر غور

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کی کوششوں سے منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کی ہنگامی اجرا کمیٹی کا اجلاس جدہ میں منعقد ہوا جس میں افغانستان کی صورت حال اور خواتین کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا،تنظیم کے مستقل نمائندوں کے اجلاس میں افغانستان کی بگڑتی ہوئی سماجی و اقتصادی صورتحال پرغور کیا گیا،کمیٹی نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں تعلیم نسواں اور سماجی تنظیموں سے متعلق اپنے قوانین پر نظر ثانی کرے جبکہ کمیٹی اس حوالے سے افغانستان کیلیے دوسری بار علمائے کرام کا ایک وفد روانہ کرے گی۔ اجلاس میں عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان عوام کو درپیش معاشی مسائل کو حل کرنے میں مدد کرے، ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے خطے کی صورتحال پر غور کے لیے انڈونیشیا،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور قطری ہم منصبوں سے بات چیت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں