بولان میڈیکل یونیورسٹی میں اسکالرشپ میں خورد برد کی تحقیقات کرائی جائے، پی ایس ایف

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر لطیف خان کاکڑ،ڈپٹی آرگنائزرز ملک شعیب خان کاکڑ، عزیز ارین، صبور خان کاکڑ، ڈاکٹر مزمل،نزیر حمزہ زئی، مامون شعور،محمد دین خلجی، حبیب شیرانی، ایمل ساروان، سید بایزید شاہ، صابر کاکڑ، سمیع اللہ کاکڑ،ظفر دمڑ، یونس موسی خیل،حیات ہنہ وال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں پچھلے ایک سال کی بے ضابطگیوں کی وجہ سے طلبا کا برا حال ہوا ہے جس میں جونیئر کنٹریکٹ ایمپلائیز کو بڑے عہدوں پر تقرری، اسکالرشپ میں خورد برد اور طلبہ کیلئے بنائے گئے فرنیچر اور کراکری کا تقسیم نہ کرنا ہے۔ طلبہ نے حال ہی میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا لیکن اس کے باوجود انتظامیہ خوابِ خرگوش ہے۔ اس صورت میں صوبے کی واحد میڈیکل یونیورسٹی سے یہ توقع رکھنا کہ وہ ہمارے صوبے کو معیاری ڈاکٹرز فراہم کریگی ایک دیوانے کا خواب ہی ہے۔ ہم یونیورسٹی کی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ طلبہ کے مسائل کو جلد از جلد حل کریں، دوسری صورت میں بھر پور احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں