ایران نے عیدالفطر کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقام کھولنے کا اعلان کر دیا

ایرانی صدرحسن روحانی نے عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کھولنے کا اعلان کردیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کو لوگوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔حسن روحانی نے کہا کہ تمام مقدس مقامات کو حفاظتی اصولوں کے تحت کھولاجائے گا، حفاظتی اصولوں پر سب کو عمل کرنا ہوگا۔ ایران میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں 2 ہزار 392 نئے کیسز سامنے آئیتھے۔ایرانی وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ 2 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کل کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ایرانی وزیرصحت کے مطابق ایران میں 24 گھنٹوں کے دوران 66 اموات بھی سامنے آئیں جس کے بعد مجموعی اموات 7 ہزار249 ہوگئیں۔کورونا وائرس سے اب تک ایران میں 7 ہزار 250 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 9 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں