شاہد آفریدی کا طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کراچی میں طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ یہاں لوگوں کا غم بانٹنے آئے تھے، میرے پاس بالکل الفاظ نہیں، دیکھنے آیا تھا کہ میں اور میری فاؤنڈیشن یہاں کے لوگوں کے لئے کیا کر سکتی ہے۔ دعا ہے ﷲ تعالیٰ دنیا سے جانے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ جن گھروں میں کل تک آنے والے مہمانوں کا اہتمام ہو رہا تھا، اب وہاں جانے والوں کی تدفین کا انتظام ہو رہا ہے۔ انسان کی حقیقت بس اتنی سی ہے۔ت گئے شاہد آفریدی نے تصویر شیئر کی ہے۔گزشتہ روز لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو حادثہ پیش آیا، جس میں 90 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے حادثے کا شکار ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں