حب میں چوری کے دوران مزاحمت پر نوجوان قتل، مستونگ سے لاش برآمد

حب، مستونگ (نمائندہ انتخاب) حب شہر میں قاتل چور ڈاکو رہزن اسٹریٹ کر منلز آزاد ایک اور نوجوان کی زندگی چراغ گل کردیا گیا،قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس نے وقوعہ کے وقت مقتول کے ہمراہ بیٹھے ایک دوست کو حراست میں لے لیا واقعہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب حب شہر میں ساکران روڈ سے متصل مارکیٹ کے عقب میں گلشن امیر آباد کے علاقے میں ایک خالی پلاٹ میں دوستوں کے ہمراہ بیٹھے 28سالہ نوجوان سیف اللہ عرف سونا ولد عبدالرحمن پر نامعلوم CG125موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں اْسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا حب سٹی پولیس کے مطابق پولیس نے ابتدائی مرحلے میں پوچھ گچھ کیلئے مقتول کے ہمراہ وقوعہ کے وقت موجود ایک دوست کو حراست میں لیا ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے واضح رہے کہ حب شہر کے تینوں تھانوں کی حدود میں حالیہ دنوں قاتل چور ڈاکو رہزن اور اسٹریٹ کرمنلز آزاد لوگوں کے جان ومال کے دشمن بنے ہوئے ہیں جبکہ تینوں تھانوں کی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے تدارک اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں مستونگ میں آماچ کے پہاڑوں سے ایک شخص کی لاش برآمد، اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر مستونگ اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی ہدایت عبدالظاہر کرد نائب رسالدار ولی خان لیویز تھانہ لیویز نفری کے ہمراہ موقع پر پینچ گئے اور آماچ پہاڑی کی جنوبی طرف ڈیم کے سے چند روز قبل کھڈکوچہ سیاپنے گھرسے لاپتہ ہونیوالے ظہور احمد نامی شخص کی لاش برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، مزکورہ شخص کا دماغی توازن ٹیک نہیں تھا اور گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگیاتھا،پہاڑوں میں سردی کی وجہ سے موت واقع ہوگئی

اپنا تبصرہ بھیجیں