محکمہ خوراک کا بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی سستا آٹا پوائنٹس قائم کرنیکا فیصلہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ خوراک کے عملے نے کوئٹہ میں سستا آٹا اسکیم پر شہریوں کی جانب سے آٹے کے حصول کیلئے بڑھتاہوا رحجان دیکھتے ہوئے بلوچستان کے دیگر ضلعی ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر علاقوں میں بھی سستا آٹااسکیم پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا محکمہ خوراک کی جانب سے چمن،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،زیارت،ہرنائی،مچھ،مستونگ،نوشکی،خضدار سستا آٹا پوائنٹس قائم کیے جائیں گئے جبکہ کوئٹہ میں ناغہ کے بعد آج دوبارہ سستا آٹا سیل پوائنٹس پر آٹا فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں