کراچی میں اپنا میئر لانے کیلئے ر ابطے کریں گے، پیپلز پارٹی
کراچی (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہاہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ہم سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئے ہیں، شہر میں اپنا میئر لانے کے لیے رابطے کریں گے،ہو سکتا ہے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کراچی میں ملکر حکومت بنا لیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا گزشتہ روز کے الیکشن میں ثابت ہوا کہ سابقہ جنرل انتخابات میں ڈاکا ڈالا گیا تھا، پی ٹی آئی کے دماغ سے خناس نکلا کہ کراچی ان کا ہے۔ان کا کہنا تھا 1970 کے الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کو کراچی سے بھرپور ووٹ پڑا تھا، جن لوگوں کے لیے اچانک والی خبر ہیکہ پیپلزپارٹی پہلی مرتبہ جیتی ہے تو یہ تاثر غلط ہے، پیپلز پارٹی ان شااللہ آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔
Load/Hide Comments


