اسرائیل غیر قانونی اقدامات سے دو ریاستی حل کو نقصان پہنچا رہا ہے، قاہرہ سمٹ
قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) مصر، اردن اور فلسطین کے رہنماوں نے اسرائیلی حکومت کو غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کرنے سے خبردار کر دیا۔ قاہرہ میں صدر فتح السیسی، اردن کے شاہ عبداللہ اور فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کے دوران اسرائیل کو مسجد اقصیٰ کی انتظامی حیثیت برقرار رکھنے پر زور دیا۔ تینوں رہنماوں نے مسجد اقصیٰ کی نگرانی کیلئے اردن کے تاریخی کردار کو تسلیم کیا۔ عرب ریاستوں کے سربراہان نے ملاقات میں اسرائیل کیلئے بنائی گئی پالیسی اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان طویل عرصے سے رکے ہوئے امن مذاکرات کو بحال کرنے کیلئے بات چیت کی۔ قاہرہ میں ہونے والی سمٹ کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان کے مطابق رہنماوں نے اسرائیل کو یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات روکنے کا کہا ہے۔ مشترکہ بیان کے مطابق ان اقدامات سے دو ریاستی حل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
Load/Hide Comments


