بلوچستان میں بارش، برفباری اور شدید سردی کے باوجود انسداد پولیو مہم جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں بارش، برفباری اور شدید سردی کے باوجود انسداد پولیو مہم جاری رہی، والدین نے بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، زیارت، چمن،مستونگ،قلات، کان مہترزئی سمیت دیگر علاقوں میں برفباری کے دوران بھی انسداد پولیو مہم جاری رہی سرد موسم کے باوجود انسدادپولیو ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے میں مصروف رہے۔دوسری جانب والدین کی جانب سے بھی پولیو ٹیموں سے تعاون کیاجارہاہے اور ان ٹیموں کی بچوں تک رسائی یقینی بنائی جارہی ہے۔بلوچستان بھر میں قومی انسدادپولیو مہم پیر کو شروع ہوئی تھی جواتوار تک جاری رہے گی۔اس دوران صوبہ بھر میں 5 سال سے کم عمر کے تقریبا 26لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے جس کیلئے 11 ہزار سیزائدٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،مہم میں بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں