تفتان میں بجلی کی بندش اور موبائل سروس معطل، مکینوں نے مرکزی شاہراہ بند کردی

تفتان (انتخاب نیوز) پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں بجلی اور موبائل نیٹ ورکس کی بندش کیخلاف اہالیان تفتان کی پہیہ جام ہڑتال۔ سیندک ریلوے کراس کے مقام پر ٹائر جلا کر آر سی ڈی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلیے معطل کردیا گیا۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کی واپڈا حکام کیخلاف شدید نعرے بازی۔ مظاہرین نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تفتان میں بجلی کی بندش اور موبائل نیٹ ورکس سروسز معطل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی مسلسل فراہمی اور موبائل نیٹ ورکس بحال کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں