پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی کے استعفے منظور نہیں ہوئے، ذرائع

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی کے چھٹی کی درخواست دینے کے باعث استعفے تاحال منظور نہیں ہوئے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ پی ٹی آئی کے 2 ارکان اسمبلی سردار طالب اور نواز الہی نے چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی جو اسمبلی فلور پر پڑھی جاچکی ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر نے 22 جنوری کو 43 مزید استعفے اپریل 2022 سے منظورکیے ہیں اور ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے مراسلہ بھی 22 جنوری کو ہی بھیجا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں