قلات ، تاریخی کالی ماتا مندر میں ہندوﺅں کا تین روزہ میلہ جاری

قلات(انتخاب نیوز)قلات میں ہندوﺅں کا تاریخی مندر کالی مندر کا سالانہ تین روزہ میلہ جاری ہے میلے میں ملک بھر سے ہندو برادری شرکت کے لئے پہنچ گئے۔ہندو¶ں کا کہناہے کہ پاکستان ہماراملک ہے اور ہمیں ہرقسم کی مذہبی آزادی حاصل ہےقلات میں ہندو برادری کا تاریخی کالی مندر کا تین روزہ میلہ کالی ماتاکی مندر میں جاری ہے میلے میں ملک بھرسے ہندوبرادری بڑی تعداد میں شرکت کے لئے قلات پہنچ گئے۔ میلے میں ہندو برادری خصو صی دعاو¿ں کا اہتمام کرتے ہیں اور ملکی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کرتے ہیں اس موقع پر ہندوبرادری کا کہنا تھاکہ پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اپنا ہر تہوار مزہبی جوش جزبے اور آزادی کے ساتھ مناتے ہیں سالانہ میلے میں شرکت کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں میلے میں کھانے پینے کے خصوصی اسٹال بھی لگانے گئے ہیں اور لنگر بھی تقسیم کیا جا رہا ہیے اگر ہم بات کرے سکورٹی کی تو قلات پولس اور لیویز کی جانب سے سیکورٹی کی موئثر انتظامات کیئے گئے ہیں اور تمام داخلی اور خارجی راستوں پر میلے میں شرکت رنے والوں کی خصوصی چیکنگ کی جاتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں