قدوس بزنجو سے ایڈووکیٹ ساجد ترین کی ملاقات، لواحقین کوٹہ اور پولیس کی تنخواہ بڑھانے پر گفتگو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ کی ملاقات۔ لواحقین کوٹہ اور بلوچستان پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا مسئلہ۔ وزیر اعلیٰ اور پراسیکیوٹر کے درمیان ملاقات میں لواحقین کا کوٹہ بڑھانے اور بلوچستان پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے پر گفتگو ہوئی۔ اس دوران وزیراعلیٰ میر قدوس بزنجو نے پراسیکیوٹر ساجد ترین ایڈووکیٹ کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
Load/Hide Comments


