پرویز الٰہی کا فواد چوہدری کی اہلیہ سے رابطہ، اپنے بیان پر معذرت کرلی
لاہور(انتخاب نیوز)مسلم لیگ (ق)کے رہنمااور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے معذرت کرلی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپنے بیان پر معذرت کی۔پرویز الٰہی نے کہا کہ فواد چوہدری ایک زیرک سیاستدان ہیں اور عمران خان کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔پرویز الٰہی کی معذرت پر حبا چوہدری نے مشکل وقت میں اظہار یکجہتی پر سابق وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد پرویز الٰہی کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فواد چوہدری کو دیر سے گرفتار کیا گیا، اگر پہلے گرفتار کرلیا جاتا تو ہمارا کام بن جانا تھا۔
Load/Hide Comments


