کوئٹہ مشرقی بائی پاس انڈسٹریل زون میں زمین پر مافیا کے قبضے کی کوشش ناکام

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو نے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے محکمہ انڈسٹریز کی زمین پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی۔ قبضے مافیا کیخلاف کارروائی انڈسٹریل زون مشرقی بائی پاس کے علاقے میں کی گئی جہاں پر غیر قانونی طور محکمہ انڈسٹریز کی زمین پر دیوار تعمیر کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب کوئٹہ نثار احمد لانگو نے کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائیگی، تعمیر شدہ دیوار کو مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کروایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر قبضہ مافیا کیخلاف تواتر سے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ سرکاری اراضی پر قبضہ اور تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں