فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی پروسیکیوشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔28 جنوری کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا جب کہ اس سے ایک روز قبل عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمدراجا کی عدالت میں وکیل فیصل چوہدری کے وکیل پیش ہوئے، جج نے عدالتی عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو لا رہے ہیں یا نہیں لا رہے؟ عدالتی عملے نے کہا کہ میں تفتیشی افسر سے فوادچوہدری کی پیشی کے حوالے سے پوچھ کر بتاتا ہوں۔جج نے ریمارکس دیے کہ پروسیکیوٹر صاحب جلدی کریں، فوادچوہدری کولانےکا وقت ہوگیاہے ، عدالت کا وقت چھوڑیں، آپ نے فوادچودھری کو 3 بجے پیش کرنےکا کہا تھا


