خضدار، کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

خضدار (این این آئی) خضدار میں روڈ حادثہ تیز رفتار کار نے دو موٹر سائیکل سوار افراد کو کچل ڈالا۔ منگل کو خضدار میں ایم 8 شاہراہ پر مولہ کراس ایریا میں پیش آنے والے حادثے میں محمد اسماعیل جتک ہلاک جبکہ ایک شخص عبد الرحیم جتک سکنہ مولہ شدید زخمی ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق خضدار کار سوار کو لیویز فورس کرخ نے گرفتار کرلیا ہے خضدار لاش اور زخمی کو سول ہسپتال کرخ منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں