فچ نے پاکستانی معیشت کو آنے والے چیلنجز سے خبردار کردیا

اسلام آباد(انتخاب نیوز)بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستانی معیشت کو آنے والے چیلنجز سے خبردار کیا ہے۔ فِچ کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے وسیع معاشی اثرات ہوں گے، فوری طور پر اس سے درآمدی مہنگائی بڑھیگی، مہنگائی روکنیکے لیے اسٹیٹ بینک شرح سود میں اضافہ کریگا۔فِچ کا کہنا ہیکہ یہ عوامل پاکستان کے معاشی منظر نامیکے چیلنج کو اجاگرکریں گے، تاہم ساتھ ہی ساتھ روپیکی بے قدری پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے اضافی رقوم کے حصول میں مددگار ہوگی۔فِچ نے کہا ہیکہ آئی ایم ایف کے قرضے طویل مدتی منظرنامے کے لیے مثبت ہوں گے، یہ قرضے پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کا بوجھ اٹھانے میں مددگار ہوں گے ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں