شاہد خاقان مریم نواز کو اعلیٰ عہدہ دینے کے اگلے دن مستعفی، چوہدری نثارنےبھی ماتحت کام سے انکارکیا تھا

لاہور(انتخاب نیوز)سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ سامنے آ گئی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بغیر مریم نواز کو پارٹی پوزیشن دینے پر نالاں تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کو اعلیٰ عہدہ دینے کے اگلے ہی دن استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیجوایا۔اس ضمن میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ استعفے کے معاملے پر میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا ہے۔دوسری جانب پارٹی کی قیادت نے شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ملک کی بہتری کے لیے ’ری امیجننگ پاکستان‘ کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی بات چیت میں شاہد خاقان عباسی نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ سے قبل وہ ان کی دوسری مرتبہ توسیع کے لیے کام کر رہے تھے۔دوسری جانب سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔چوہدری نثار نے 2018 میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بچوں کے نیچے تو سیاست نہیں کرسکتا، ہر بندے کا اپنا وقار ہوتا ہے، اس میں تنقید کا کونسا پہلو ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ مجھ سے سلیم صافی نے اپنے پروگرام میں سوال کیا کہ آپ میاں نواز شریف کےنیچے کام کرسکتے ہیں میں نے کہا، کر سکتا ہوں، پھر پوچھا گیا کہ شہباز شریف کے نیچے کام کرسکتے ہیں تو میں نے کہا کر سکتا ہوں۔چوہدری نثار نے کہا کہ یہ سوال پوچھا گیا کہ مریم نواز کے نیچےکام کرسکتے ہیں تو میںکہا نہیں کر سکتا۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ میں منافقت کی سیاست نہیں کرسکتا، مزاحمت کروں گا اور نہ ہی مریم کے ماتحت کام کروں گا۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی بات چیت میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ نون لیگ کے ساتھ آخری دم تک رہیں گے لیکن اگر پارٹی نے ان کے ساتھ راہیں جدا کرلیں تو وہ گھر جانا پسند کریں گے۔جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوسرے چوہدری نثار بننے جا رہے ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں حد سے زیادہ پر عزم سیاسی کارکن نہیں ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں