بلوچستان میں 7 گرڈ اسٹیشنز کے پاور ٹرانسفارمرز کی استعداد کار بڑھا دی گئی، کیسکو ترجمان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجےنئرعبدالکریم جمالی کی خصوصی ہدایت پر صوبہ کے مختلف گرڈاسٹیشنز میں موجود پاور ٹرانسفارمروں کی استعدادکار بڑھانے کےلئے مختلف منصوبوںپرکام مکمل کرلئے ہیں۔اس سلسلے میں کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) نے گزشتہ تین ماہ کے دوران کوئٹہ، خضدار ،وڈھ، سوئی، ڈیرہ مرادجمالی، مچھ اور یارو کے علاقوں میں 7گرڈاسٹیشنز کے پاور ٹرانسفارمرز کی استعدادکار بڑھادی گئی ہے۔اس سلسلے میں 132Kvخضدارگرڈاسٹیشن کے 20/26ایم وی اے کی جگہ دوگنی استعدادیعنی 40ایم وی اے کاپاور ٹرانسفارمر نصب کیا جاچکا ہے ۔اسی طرح 132Kvوڈھ گرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے ، یارو گرڈاسٹیشن میں 40ایم وی اے، دروازہ گرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے ، مچھ گرڈاسٹیشن میں 10/13ایم وی اے ، ڈیرہ مرادجمالی میں 40ایم وی اے جبکہ سوئی گرڈاسٹیشن میںبھی20/26ایم وی اے پاور ٹرانسفارمروںکی استعدادکار بڑھانے کے منصوبوں کاکام شامل ہیںاوران پاور ٹرانسفارمروںکو باقاعدہ طورپر آپریشنل بھی کردئےے گئے ہیں۔ صارفین کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجےنئر عبدالکریم جمالی کی خصوصی ہدایت پر کیسکوکے شعبہ جی ایس سی نے مذکورہ منصوبوںپر کام مختصرمدمت میں مکمل کرلیا اور یہ تمام منصوبے کیسکونے اپنے ترقیاتی فنڈزسے پایہ تکمیل تک پہنچادئےے ہیں جس پر مجموعی طورپر54کروڑ41لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مذکورہ گرڈاسٹیشنوںمیں موجودکم استعدادکے پاورٹرانسفارمرز پر اضافی لوڈکے سبب متعلقہ صارفین کووولٹیج میں کمی بیشی اور بجلی کی مسلسل فراہمی میں مشکلات کاسامنارہتاتھا ۔تاہم اب دوگنی استعدادکاروالے پاور ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے بعد ان گرڈاسٹیشنوںکے ٹرانسفارمرز سے منسلک تمام فیڈرو ں کے صارفین کومستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی مسلسل فراہمی کویقینی بنانے میں مددملے گی۔ علاوہ ازیں ٹرانسفارمرپراضافی لوڈکے مسئلے پربھی قابوپالیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں