بنگلا دیش کیلئے آئی ایم ایف نے 4.7 ارب ڈالر کا قرضہ پیکج منظور کرلیا

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی ایم ایف نے بنگلہ دیش کیلئے 4.7 ارب ڈالر کا معاونتی قرضہ پیکج منظور کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں توانائی اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے بڑے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔پچھلے سال تک ملک بھر میں یومیہ 13 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی اور حکومت نے استطاعت نہ رکھنے والے گھرانوں کو چاول سمیت دیگر اجناس کی فراہمی روک دی۔بنگلہ دیش آئی ایم ایف قرضے کے ذریعے اپنے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر میں اضافے کا خواہاں ہے جو 46 ارب ڈالر سے 34 ارب ڈالر پر آچکے ہیں۔پچھلے مئی سے اب تک بنگالی ٹکا ڈالر کے مقابلے میں 25 فیصد کم ہوا ہے جس کی وجہ سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں