پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کا خاتمہ کیا جائے، ور کرز کنفیڈ ریشن بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان در کرز کنفیڈ ریشن بلوچستان ریجن کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں میٹرو پولیٹن کار پوریشن کے سبنرہ زار سے ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی، ریلی کی قیادت پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان کے سیکرٹری جنرل اور متحدہ لیبر فیڈ ریشن کے صوبائی صدر رعلی بخش جمالی پیر محمد کاکڑ کر رہے تھے ،مظاہرے میں مختلف تنظیموں کے مزدور شریک تھے،مظاہرین سے علی بخش جمالی، چیف آرگنائرز پیر محمد کاکڑ پاکستان ورکرزفیڈ ریشن بلوچستان کے صدر حاجی عبدالکریم ترین متحدہ لیبر فیڈ ریشن کے جنرل سیکرٹری محمد زمان، کیسکو لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری ملک سعید احمدلہڑی ورکرز ویلفئیر بورڈ کے صدرالیاس کاکڑ، ڈ رافٹسمین ایسوی ایشن کے صدر نظام الدین، پی ایچ ای ایمپلائز ایسوی ایشن کے صدرا قبال باد ینی ایگریکلچر یونین کے حاجی خدائے رحیم بی ڈی ایسو سی ایشن کے شمس خان کیسکو لیبر یونین کے عزیزاحمد سارنگز ئی فاریسٹ ورکرز یونین کے اسماعیل لہڑی ایگریکلچرل انجینئر نگ ایسوی ایشن کے صدرثنا الحق، ریلوے یونین ارشد یوسفزئی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی بے روز گاری آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور اشیا وخوردنوش میں بے تحاشہ اضافہ جس سے غریب عوام اور ملازم طبقہ سخت پریشان ہے نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ہر طبقہ فکر سخت پریشانی کے عالم میں ہے آج محنت کش طبقہ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے مزدور طبقہ پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے نا اہل حکمران منافع بخش اداروں کو نجکاری اور پرائیوٹائزیشن کی طرف جان بوجھ کر لے جایا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب معزز عدالت سپریم کورٹ کے حکم کے باوجو دلواحقین کے کوٹے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا یہاں کے ملازمین کے ساتھ سرا سربے انصافی کے مترادف ہے اس پر فوری عمل در آمد کویقینی بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملازمین کے تنخواہوں سے 10 فیصد کٹوتی کی بات کی جارہی ہے ہم اس کو کسی طرح تسلیم نہیں کرتے ہیں حکومت غیرضروری اخراجات کوکم کرنے کی بجائے صرف غریب ملازمین کی تنخواہوں پر کٹ لگا نا چاہتی ہے جو ملازمین پہلے ہی سے مہنگائی کے چکی میں پس رہی ہے کفایت شعاری اصل میں وزرا اور سیاستدانوں پر لاگو کرنی چاہیے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں یہ سب آئی ایم ایف کی ایما پر کیا جارہا ہے مطالبات کے حق میں بلوچستان بھر کے تمام ضلعوں کے پر یس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائینگے مقررین نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواوں میں اضافہ کیا جائے لواحقین کوٹے پر جلد از جلد بھرتیاں کی جائے کیسکو میں فیڈر کے نجکاری کے بجائے اصلاحات کی جائے،کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ ڈبل کیا جائے ملک میں تخریب کاری کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائی جائے ملک کے سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات بھلاکرملک کے 22کروڑ عوام کے فلاح وبہبودکے لئے کام کرے،مظاہرین نے ملک کے تمام لیبر تنظیموں سے یکجا ہونے کی اپیل کی آخر میں مزدوروں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے بعدازاں احتجاجی مظاہرہ پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔


