کراچی میں پولیس افسر پر تشدد کرنیوالی خاتون اور اس کا بھائی گرفتار نہ ہوسکے

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی چوک پر خاتون کے تشدد کا شکار پولیس افسر انصاف کا منتظر ہے۔ ساو¿تھ زون پولیس مقدمہ درج ہونے کے باوجود خاتون اور اس کے بھائی کو گرفتار نہ کرسکی۔ ٹریفک پولیس کے باوردی افسر پر خاتون نے گزشتہ روز سر عام تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ واقعے کی وڈیو گزشتہ روز نشر ہونے کے بعد مقدمہ خاتون اور اس کے بھائی کےخلاف درج کیا گیا تھا۔ تاہم کئی گھنٹے گزر جانے اور واقعے میں ملوث خاتون کی تفصیلات سامنے آنے کے باوجود پولیس کچھ نہ کرسکی۔ اس حوالے سے پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی کے مالک اور خاتون کو جلدگرفتار کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں