چیک پوسٹوں پر زیادتیوں کیخلاف آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین کا چوتھے روز بھی احتجاج

کوئٹہ (این این آئی) آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین کا کوسٹ گارڈ کی زیادتیوں کے خلاف کوچ سروس بند کرکے چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے جوکہ غیر معینہ مدت کیلئے ہے، ترجمان کوچز یونین کے جا کر دہ بیان کے مطابق کوسٹ گارڈ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سے نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں، کوسٹ گارڈ نے غیر قانونی طور پر زبردستی کسٹم ایکٹ حاصل کی ہے جسے فوری واپس لیا جائے،انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومتی نمائندوں نے رابطہ نہیں کیا ہے اور اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوا ہے کل سے بلوچستان بھر سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو ملک کے دیگر شہروں کے لئے بند کرینگے، گڈانی کسٹم اور کھرکھیڑا کسٹم چیک پوسٹ کے درمیان کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کی موجودگی کسی المیہ سے کم نہیں ہے،کوسٹ گارڈ ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ کو بلوچستان کے وسیع تر مفادات کی خاطر فوری طور پر ختم کیا جائے،کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کو ساحل سمندر پر منتقل کیا جائے چیکنگ کے لئے لکپاس اور حب میں ان اور آ¶ٹ انٹری چیک پوسٹ پوائنٹ بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں