آرینجی میں زہریلا کھانا کھانے سے متاثرہ افراد کو طبی امداد دیدی گئی

خضدار: خضدار کے دور دراز علاقہ آڑینجی گامشی کشاری میں زہریلا کھانا کھا نے سے متاثرہ افراد کو طبی امداد دیدی گئی اب ان کی حالت بہتر ہے۔ گزشتہ روز جب مقامی شہری کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی تو ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے پہلی فرصت میں فوری طور پر پی پی ایچ آئی کی ٹیم کو تیار کرکے متعلقہ علاقے کی جانب روانہ کردیا۔ علاقہ کافی دور دراز پہاڑی اور دشوار گزار تھی۔ پہلے طبی عملہ گاڑیوں، موٹر سائیکل پر سفر کیا اور آخر میں موٹر سائیکل کا راستہ نہ ہونے کے بعد کئی کلومیٹر پیدل سفر کرکے جائے وقوعہ پر 9 گھنٹے بعد پہنچا۔ جہاں تین افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی ان کا علاج کیا گیا اور ان کو واش کیا گیا۔ ادویات دی گئی۔ اب ان کی حالت خطرے سے باہر اور وہ ٹھیک ہیں۔ تحقیقات پر پتہ چلا کہ بچوں کی ماں نے غلطی سے چاول پکاتے وقت نمک کی بجائے شورا زہریلی دوائی کھانے میں ڈال دیتی تھی جسے کھانے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے تھے تاہم دیگر کی حالت غیر ہوگئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی جانب سے بروقت انتظامات کرکے طبی عملہ کو روانہ کرنے سے دیگر افراد کی جان بچائی گئی۔ دریں اثنائ ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی نے پی پی ایچ آئی عملہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پی پی ایچ آئی کو جب ہدایت دی گئی تو اس کی طبی ٹیم بروقت تیاری کرکے علاقے کی جانب روانہ ہوگئی جہاں متاثرہ افراد کی جان بچائی گئی۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی اس عوام دوستی اور طبی عملے کو فوری طور پر علاقے کی جانب روانہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں