پنجگور ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے مردم شماری اجلاس، تحصیل اور یونین کونسل کیلئے رضاکاروں کے نام طلب
پنجگور :ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے مردم شماری کے اعلامیے کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں، سوشل میڈیا دوستوں، سول سوسائٹی کے ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 5 فروری 2023ءصبح 10:30ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے مردم شماری کا سربراہی اجلاس مولانا علی احمد کے مدرسہ جامع مسجد چتکان میں منعقد ہوگا، جس میں تمام سیاسی جماعتیں تحصیل اور یونین کونسل کےلئے ایک ایک رضاکار کے نام تحریری طور پر ڈسٹرکٹ کمیٹی کو پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ مردم شماری کے سلسلے میں مزید لائحہ عمل مرتب کرکے اس پر تیزی کے ساتھ کام شروع کیاجائےگا۔پنجگور کے تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی سربراہان،تمام سوشل میڈیا کےدوستوں اور پنجگور سول سوسائٹی ممبران سے التماس ہے کہ اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
Load/Hide Comments


