سبی میں پانچ روزہ سالانہ تاریخی و ثقافتی میلے کی تیاریوں کا آغاز، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ
سبی (انتخاب نیوز) سبی میں پانچ روزہ سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ڈی آئی جی سبی رینج منیر احمد شیخ نے ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی اور ایس ایس پی سبی انجینئر یوسف کریم بھنگر کے ہمراہ سبی میلے کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے مختلف مقامات کا دورہ کیاانہوں نے سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم، میلہ گرا¶نڈ،زرعی و صنعتی نمائش اورمیلہ گرا¶نڈ کی سیکورٹی کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیااس موقع پر اے ڈی آئی جی شاہد کمال، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاض حسین، ایس ڈی پی او سٹی سرکل عبدالحفیظ جکھرانی بھی ہمراہ تھے ڈی آئی جی سبی رینج منیر احمد شیخ کوایس ایس پی سبی یوسف بھنگر نے سبی میلے کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس سبی منیر احمد شیخ نے کہا کہ سبی کا پانچ روزہ تاریخی میلہ کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا انہوں نے کہا کہ سبی کا سالانہ میلہ اپنی تاریخی حیثیت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلہ میں لوگوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ کاروبار کے بھی وسیع پیمانے میسر آتے ہیںانہوں نے کہا کہ سبی میلہ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے تاکہ میلے کے دوران امن و امان کی صورتحال بر قرار رہے پولیس کے افسران و اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔


