پنجگور میں آل پارٹیز و دیگر طبقہ فکر کی متفقہ رائے سے مردم شماری کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل

پنجگور (انتخاب نیوز) مردم شماری کے سلسلے میں پنجگور ڈسٹرکٹ برائے مردم شماری کمیٹی کی جانب سے ایک سربراہی اجلاس آل پارٹیز کے چیئرمین و بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءمیر نزیر احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پنجگور سے تعلق رکھنے والے تمام سیاسی پارٹیز سول سوسائٹی ودیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیت نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہوئی تھیں جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی صالح بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر عبیداللہ بلوچ عبدالقدیر بلوچ طاہر موسی علی جان جمعیت علمائے اسلام کے سنیئر نائب امیر شیخ عبد الحمید الیاس ولی مولوی جمیل احمد مولوی عطا اللہ ملا سمیر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی تحصیل صدر واجہ کریم جان بلوچ جاوید بادینی لعل بخش حاجی محمد عیسی عبدالروف مسلم لیگ (ن )کے یاسر بلوچ سوشل ورکر عادل ارباب جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مفتی صفی اللہ بی ایس او پجار کے یونس ملنگ ظہور احمد ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہوئی تھیں اجلاس کا ایجنڈا آنے والے ساتویں خانہ و مردم شماری کو عملی شکل دینے کیلئے مختلف بلاک یونین کونسل تحصیل میں کمیٹی کے نام چئیرمن کو پیش کرنا مردم شماری کمیٹی تشکیل دینا آگہی مہم ضلعی انتظامیہ کو شامل و دیگر اہم ایشو تھے آل پارٹیز سول سوسائٹی و دیگر مکتبہ فکر نے متفقہ رائے سے مردم شماری کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ءمیر نزیر احمد کو چیئرمن وائس چیرمین نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی صالح بلوچ کو سول سوسائٹی کے مصطفی کمال کو سیکٹریری منتخب کردیا گیا جو تمام تر مردم و خانہ شماری مہم کو واچ کرے گی اس دوران مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور کے تمام سیاسی سربراہان کو اپنی اپنی جماعتوں کی سیاست سے بالا تر ہوکر صرف پنجگور کو اپنی جماعت سمجھ کر اس کی ورکر بن کر کام کرنا ہے مہم کو گھر گھر پھیلانے کیلئے ہر فرد کو آشنا کرانے کیلئے آل پارٹیز سول سوسائٹی و دیگر مشترکہ ایک سیمینار 26 فروری کو منعقد کرے گی جو نقصان ہمیں گزشتہ ادوار 2017ءکے مردم شماری میں بی ایریا میں ہوئی ہے انہیں دوبارہ نہیں دوراہا جائے گا انہیں کور کرنے کیلئے مشترکہ طور پر وہاں وزٹ کرنا ہوگا انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور رقبہ کے اعتبار سے طول و عرض ضلع ہے جو بلوچستان کے سب سے بڑے آبادی والے ضلع میں جن کا شمار ہوتا ہے لیکن گزشتہ دور 2017ءکے مردم و خانہ شماری میں اسکی آبادی کو غلط اندراج کیا گیا جس کی وجہ سے پنجگور کے بہت سے مسائل تتر بتر ہوئے انہیں ایک حلقے کے ساتھ دیگر کوٹے سے محروم کردیا گیا انہوں نے کہا ہے کہ اب تمام سیاسی جماعت سول سوسائٹی و ہر مکتبہ فکر کی زمہ داری رہے کہ وہ آنے والے مردم شماری کو قومی فریضہ سمجھ کر اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا ہے کہ نو منتخب کمیٹی کو ٹیچرز سے ملاقات کرنا چائیے اس مین انکا کلیدی کردار ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم پنجگور کے تمام سیاسی جماعتوں کی یکجہتی کو دیکھتے ہوئے یہی محسوس کرتے ہیں کہ وہ آئیند پنجگور کے تمام مسائل کیلئے یکجا ہونگے ان کے حل کیلئے بھی کردار ادا کریں گے مردم شماری کے مہم میں جو سیاسی ماحول پیدا ہوئی ہے وہ قائم رہے گی انہوں نے کہا ہے کہ سیمینار کے علاہ آگاہی مہم کیلئے علمائے کرام سے مل کر مساجد میں مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ صحیح معنوں میں ہر فرد کو مطمئن کیا جاسکے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور میں اب بھی بہت سے لوگوں میں مردم و خانہ شماری کی دلچسپی نہیں ہے انکے دلوں میں شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیاب کونسلرز کی بھی زمہ داری یہی ہے کہ وہ اس میں کام کریں ہر بلاک یونین کونسل میں شامل کارکنوں کو مردم شماری کا ٹارگٹ دیا جائے کہ وہ انہیں قانونی آئینی طور پر پورا کریں کاغذوں کی خانہ پری عدم توجہی سے ہمیں سبق ملا ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو سختی سے پابند کیا جائے گا کہ وہ اس مہم میں عوام کو سپورٹ کریں جہاں جہاں کمی بیشی ہو وہ تعاون جاری رکھیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں