پی ایس ایل میچ کا کامیاب انعقاد پاکستان دشمن عناصر کیلئے واضح پیغام ہے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پی ایس ایل کے میچ کا کامیاب انعقاد اور اختتام ملک دشمن عناصر کے لئے واضع پیغام ہے کہ بلوچستان میں امن آچکا ہے، اب بلوچستان میں کر کٹ کے دروازے کھل گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اتوا ر کو پی ایس ایل کے نمائشی میچ کی اختتام تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ آج کسی ٹیم کی نہیں بلکہ پاکستان بلوچستان اور کشمیر کاز کی فتح ہوئی ہے میچ کو کامیاب بنانے کے لئے بلوچستان کے عوام پی سی بی کھلاڑیوں اور سیکورٹی فورسز سب نے اپنا کردار ادا کیاہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں پی ایس ایل کے میچ کا کامیاب انعقاد اور اختتام ملک دشمن عناصر کے لئے واضع پیغام ہے کہ بلوچستان میں امن آچکاعوام اب بد امنی پھیلا نے کی کوشش کرنے والوں کو برداشت نہیں کرینگے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کا شکریہ کہ انہوں نے امن کے قیام میں بنیادی کردار ادا کیا اب بلوچستان میں کر کٹ کے دروازے کھل گئے ہیں پی سی بی سے کہوں گا کہ کوئٹہ میں کر کٹ مقابلوں کا مسلسل انعقاد کیا جائے قومی کر کٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے بین القوامی میچوں پر کوئٹہ کے میچ کو ترجیح دی۔انہوں نے کہاکہ آج ہر فرد جزبہ حب الو طنی سے سرشار نظر آیاپولیس محکمہ داخلہ انتظامیہ اور ایف سی کی کارکردگی قابل تحسین رہی سیکورٹی اداروں نے دن رات محنت کر کے پر امن ماحول میں میچ کا انعقاد یقینی بنایاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں