وہاڑی میں بس ہوسٹس سے مبینہ زیادتی، ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملتان (انتخاب نیوز) وہاڑی میں بس ہوسٹس کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اور متاثرہ لڑکی کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے کل لاہور لے جایا جائے گا۔ گزشتہ روز وہاڑی میں چلتی مسافر بس کے دروازے بند کر کے بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اندوہناک واقعے میں بس کا اپنا گارڈ اور ڈرائیور ملوث تھے، گاڑی صادق آباد سے میلسی پہنچی تو وہاں تمام مسافر اتر گئے، گاڑی بس اسٹینڈ پر لے جانے کے دوران بس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور نے گارڈ کی معاونت کی، بس کے دروازے بند کیے، گاڑی کو نہیں روکا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے گارڈ اور بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں