پرویز مشرف کی نماز جنازہ اور تدفین کل کراچی میں ہوگی

کراچی (انتخاب نیوز) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ اور تدفین کل کراچی میں ہوگی۔ سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو غسل دے کر ائیرپورٹ روانہ کردیا گیا۔ ان کی میت کو دبئی کے علاقے میں سونا پور میں غسل دیا گیا۔ سابق صدر کی میت دبئی سے آج شام خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کی جائے گی، خصوصی طیارے میں سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف، صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی بھی ساتھ آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کی نمازجنازہ کل دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر کراچی میں ادا کی جائے گی، ان کی نمازجنازہ پولوگراو¿نڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں