دکی میں خسرے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق، رواں سال اموات 7 ہوگئیں
دکی (انتخاب نیوز) جلال آباد کے علاقے متین کالونی میں خسرے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق بچے کی شناخت 4 سالہ محمد بلال ولد علی محمد قوم ترہ کئی کے نام سے ہوئی۔ گاﺅں میں دیگر متعدد بچے بھی خسرے کاشکار ہیں۔دکی میں خسرے سے رواں سال اموات کی تعداد سات ہوگئی۔
Load/Hide Comments


