بلدیاتی انتخابات،خضدار میں پی پی،پنجگور میں بی این پی عوامی ، شمالی بلوچستان میں جمعیت پشتونخوامیپ اتحادکامیاب
کوئٹہ+اندرون بلوچستان(نامہ نگاران+نیوز ایجنسیاں) بلوچستان کے32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔کوئٹہ ‘ لسبیلہ ‘ اور حب کے علاوہ تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسل میونسپل کارپوریشن ‘ میونسپل کمیٹی اور یونین کونسلز کے چیئرمین ‘ وائس چیئرمین‘ میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگیا ۔خضدار میں میئر پی پی اور اتحادی جماعتوں کا نامزد کردہ امیدوار میئر منتخب چار جماعتی اتحاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پنجگور میں بی این پی عوامی نے میدان مار لیا ۔شمالی بلوچستان پشتون بیلٹ میں جے یو آئی اور پشتونخوامیپ کے اتحاد نے اکثر اضلاع میں اکثریت حاصل کرلی۔مشرقی بلوچستان میں کسی بھی ایک جماعت کو واضح کامیابی نہیں ملی۔بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پشتونخواملی عوامی پارٹی اور جمعیت علماءاسلام کے اتحادی پینل نے جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں اکثریتی طو رپر کامیابی حاصل کرلی ۔ موسیٰ خیل ، شیرانی، ژوب ،قلعہ سیف اللہ ، پشین ، ہرنائی، چمن ، قلعہ عبداللہ کے ڈسٹرکٹ کونسل کے یونین کونسلز پر پشتونخوامیپ اور جمعیت کے امیداروں کی بطور چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے ۔ اسی طرح میونسپل کارپوریشن پشین ، ہرنائی، شاہرگ، موسیٰ خیل ، سرانان ، خانوزئی ، چمن ، قلعہ عبداللہ میں پشتونخوامیپ اور جمعیت کے نمائندوں کو کامیابی حاصل ہوئی اور بعض مقامات پر بلا مقابلہ امیدواران کامیاب ہوئے۔الیکشن کمشنر صحبت پور عنایت اللہ جمالی کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی صحبت پور کے نومنتخب چیرمین سردار پرویز خان گولہ اور وائس چیئرمین عبدالغفار بنگلزئی ودیگر کونسلران نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول صحبت پور میں حلف لیا گیا۔سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے الیکشن کمشنر صحبت پور عنایت اللہ جمالی صاحب نے تمام مرحلہ وار پراسسز بہت ہی احسن طریقے سے انجام دئیے اور واضح رہے کہ دیگر انتخابی مرحلے میں آروز نے 19 یوسیسز کے ممبران جن میں چیرمین اور وائس چیئرمین سے بھی حلف لیا گیا جن میں جنرل کونسلر 124 وومین 42۔کسان 20. مزدور 20. اور غیر مسلم 16 سے بھی حلف لیا گیا یہ تمام پراسسز گورنمنٹ ہائیر سکول صحبت پور میں ادا کئے گئے۔خضدار میونسپل کارپوریشن خضدار کے انتخابات میں سہ جماعتی اتحاد کو شکست،پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار میر محمدآصف جمالدینی مئیر اور پیپلز پارٹی کے رہنمائ جمیل قادر زہری ڈپٹی میئر خضدار منتخب ہو گئے،میونسپل کمیٹی نال سے نیشنل پارٹی کے حاجی احمد نواز بلوچ اورمیونسپل کمیٹی زہری سے پیپلز پارٹی کے میر فیصل رحیم زہری چیئرمین منتخب ہو گئے، انسٹھ کونسلران نے حق رائے دیہی استعمال کیا،ایک غیر حاضر اور ایک نشست نو منتخب کونسلر کے انتقال کر جانے کے باعث خالی تھی،انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے مجموعی طور پر چھبیس ووٹ مسترد ہو گئے،سہ جماعتی اتحاد کیامیدواروں کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار نتائج کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں میونسپل کارپوریشن خضدار،میونسپل کمیٹی نال،میونسپل کمیٹی زہری اور مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کا انتخاب عمل لائے گئے میونسپل کارپوریشن خضدار میں ریٹرننگ آفسر و اے ڈی سی خضدار سراج بلوچ نے نو منتخب کونسلران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اس موقع پر چیف آفسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول زیدی عبدالوہاب زہری ان کی معاونت کر رہے تھے حلف برداری کے بعد کونسلران کو مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لئے قت دیا گیا مئیر میونسپل کارپوریشن خضدار کے لئے بی این پی،نیشنل پارٹی اور جمعیت علماءاسلام کے مشترکہ امیدوار میر عبدالرحیم کرد اور پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی،جھالاوان عوامی پینل کے مشترکہ امیدوار میر محمد آصف جمالدینی مد مقابل ہوئے جبکہ ڈپٹی مئیر کے لئے سہ جماعتی اتحادکے مولانا عنایت اللہ رودینی اور پیپلز پارٹی کے جمیل قادر زہری مد مقابل ہوئے رٹرننگ آفسر میونسپل کارپوریشن سراج بلوچ کے جاری کردہ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی و اتحاد ی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار محمد آصف جمالدینی نے 19 ووٹ حاصل کر کے مئیر میونسپل کارپوریشن خضدار منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل سہ فریقی اتحاد (بی این پی،جمعیت علمائ اسلام اور نیشنل پارٹی)کے مشترکہ امیدوار میر عبدالرحیم کرد نے 14 ووٹ حاصل کر لیے جبکہ مجموعی طور پر چھبیس ووٹ مسترد ہو گئے اسی طرح ڈپٹی مئیر خضدار کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار جمیل قادر زہری اور سہ فریقی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا عنایت اللہ رودینی کے درمیان مقابلہ ہوا غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی اور اتحاد جماعتوں کے امیدوار جمیل قادر زہری نے 19 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کر لی جبکہ مد مقابل مولانا عنایت اللہ رودینی نے 16 ووٹ حاصل کر لی جبکہ مجموعی طور پر 20 ووٹ مسترد ہو گئے جبکہ دوسری جانب سہ جماعتی اتحاد کے نامزد امیدواربرائے مئیر میر عبدالرحیم کرد اور ڈپٹی مئیر مولانا عنایت اللہ رودینی نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ بیس سے زائد ووٹ مسترد ہو اس لئے ہم نتائج کے خلاف اپیل دائر کرئینگے اس موقع انہوں نے احتجاج کیا اس موقع پر کمشنر قلات ڈویڑن داود خان خلجی،ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری اور سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو پہنچے۔ میونسپل کمیٹی ژوب کے الیکشن میں حاجی مٹھا خان باپ پارٹی نے میدان مارلیا ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کے 55 کونسلران نے حلف اٹھا لیاریٹرننگ آفسر اے ڈی سی نذیر احمد بوستانی نے کونسلران سے حلف لے لیاحلف برداری کے بعد میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوا ریٹرننگ افسر نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سردار ناصر خان ناصر نے 32ووٹ لیکر میونسپل کمیٹی چرمین منتخب ہوگئے جبکہ مدمقابل پی ڈی ایم کے میدوار قطب خان مندوخیل کو 22 ووٹ ملے اسی طرح بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی تحریک انصاف کے امیدوار داود خان مندوخیل نے 33 ووٹ لیکر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ مدمقابل پی ڈی ایم کے امیدوار نور محمد صافی کو 21 ووٹ ملے۔ تحصیل وڈھ کے ٹوٹل 15یونینز میں سے 13 یونینز کے نو متخب کونسلران کی حلف برداری کا عمل مکمل۔ 13 یونینز کے چئیرمینز اور وائس چئیرمینوں کے انتخابات کا عمل مکمل ہوا۔ 13 یونینز میں ہونے والے الیکشن میں 11 یونینز پر چئیرمین اور وائس چئیرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ دو پر الیکشن ہوا یونین کونسل دراکھالہ میں بی این پی ہی کے دونوں امیدوراں ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑا۔ جبکہ یونین کونسل پھشی کپر کے وائس چئیرمین کے نشت پر بی این پی اور جعمیت علمائ اسلام کے درمیان مقابلہ ہوا۔13 یونینز میں بھاری اکثریت سے بی این پی نے میدان مار لیا۔ 9 یونینز پر بی این کے چئیرمین اور وائس چئیرمینز منتخب ہوئے۔ دو یونینز پر جھالاوان عوامی پینل اور دو پر جعمیت علمائے اسلام کے امیدوران منتخب ہوگئے۔جبکہ یونین کونسل کنجڑ سے وائس چِئیرمین کی نشت پر بی این پی کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ تحصیل وڈھ کے مذید دو یونینز اور ایم۔سی وڈھ پر خواتین کی مخصوص نشتوں پر دوبارہ الیکشن ہونا باقی ہے۔پنجگور بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل۔اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن چتکان خدابادان اور میونسپل کمیٹی وشبود میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے میدان مار لیا۔۔ جبکہ میونسپل کمیٹی تسپ میں آزاد امیدوار میر عبدالرحمن بلا مقابلہ چیئرمین اور شیر علی وائس چیئرمین منتخب۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل تمام نومنتخب ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔۔جس کے بعد پولنگ کا باقاعدہ عمل شروع ہوگیا۔جوکی شام تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔ پولنگ کا عمل خوشگوار ماحول میں مکمل ہوگیا۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو نے پولنگ اسٹیشنوں کادورہ کیا اور ووٹنگ کے عمل اور پولنگ اسٹیشن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن چتکان خدابادان سوردو میں بی این پی عوامی کے شکیل احمد نے 28 ووٹ لیکر میئر جبکہ بی این پی عوامی کے حاجی عبدالباقی بلوچ نے 26 ووٹنگ لیکر ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔ جبکہ اس کے مدمقابل نیشنل پارٹی کے شبیر احمد نے 11 ووٹنگ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔۔ میونسپل کمیٹی وشبود میں بی این پی عوامی کے نوراحمد ایڈوکیٹ چیئرمین جبکہ ذاکر علی ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔ میونسپل کمیٹی تسپ میں آزاد امیدوار میر عبدالرحمن بلا مقابلہ چیئرمین جبکہ نیشنل پارٹی کے شیر علی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔پنجگور کے کل 20 یونین کونسلوں میں سخت مقابلے کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے 8آٹھ۔۔اور نیشنل پارٹی کے بھی 8 آٹھ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ جبکہ دو یونین کونسلوں میں جمیعت علمائ اسلام اور دو یونین کونسلوں میں بی این پی اپنا یو سی چیئرمین منتخب کرانے میں کامیاب ہو گئے۔ زیارت میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جمعیت علماءاسلام نے میونسپل کمیٹی سمیت یونین کونسل پر میدان مار لیا بے اے پی نے ایک یونین کونسل پر کامیابی حاصل کرلی۔زیارت ضلع کے تحصیل زیارت کے بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ خیر خیریت سے اختتام پذیر ہوا۔میونسپل کمیٹی زیارت پر جمعیت علماءاسلام کے اسرار احمد کاکڑ بلامقابلہ چیرمین جبکہ ڈپٹی چیرمین باز محمد منتخب۔یونین کونسل 1زیارت پر جمعیت علماءاسلام کے محمد شریف چیرمین جبکہ پشتونخواہ خوشحال گروپ کے ولی محمد وائس چیرمین منتخب۔یونین کونسل کواس پر جمعیت کے ملک جمال الدین چیرمین جبکہ وائس چیرمین عبدل زاہد وائس چیرمین منتخب۔ یونین کونسل سارون چیرمین جمعیت علماءاسلام کے شیر شاہ۔جبکہ وائس چیرمین بشیر احمد آ زاد۔یونین کونسل سپنزندی جمعیت علمائ اسلام کے جان محمد چیرمین۔وائس چیرمین محمد نعیم۔یونین کونسل منہ جمعیت علماءاسلام کے شیرباز خان چیرمین وائس چیرمین خیال محمد۔جبکہ یونین کونسل کچھ بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے نام کرلیا بے اے پی کے محمد اکبرچیرمین جبکہ محمد طاہر وائس چیرمین منتخب ہوئے جبکہ سنجاوی تحصیل کے 8یونین کونسل اور ایک میونسپل کمیٹی پر بلوچستان عوامی پارٹی کے چیرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے زیارت تحصیل میں جمعیت نے کامیابی حاصل کی ہے اور سنجاوی تحصیل میں بے اے پی نے مجموعی تعداد کودیکھا جائے تو زیارت ضلع میں بلوچستان عوامی پارٹی کو اکثریت حاصل ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کے ہمارے پاس ضلع میں اکثریت ہے ہم با آ سانی ڈسٹرکٹ چیرمین وائس چیرمین بھی جیت جائینگے ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے کہا ہے کہ پورے ضلع میں پر امن طور پر انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوا ہے کئیں سے بھی کوئی شکایت نہیں ملا ہے۔ بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں بلو چستان عوامی پارٹی نے تحصیل اور ضلع میں میدان مار لیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو لورالائی میں یونین کونسل کے چیئر مینوں اور وائس چیئر مینوں کا انتخاب کیا گیا نتائج کے مطابق بلو چستان عوامی پارٹی کے امیدوارسابق ضلع نائب ناظم عزیز پھٹان چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی جبکہ محمد طاہر ناصر وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ لورالائی ڈسٹرکٹ چیئرمین کیلئے نامزد امیدوار اصغر خان اوتمان خیل نے کامیاب حاصل کرلی،لورالائی ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین عبدالمجید ناصر منتخب ،ڈسٹرکٹ چیئرمین صوبائی وزیر محمد خان طور اوتمان خیل کے فرزند ہیں۔لورالائی میں چیئرمینوں اور وائس چیئر مینوں کی کامیابی پر کارکنوں کا ڈھول پر رقص ایک دوسرے کو مبارکبادیتے ہوئے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ ضلع قلعہ عبداللہ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جمعیت علماءاسلام نے برتری حاصل کرلی ، ایک میونسپل کمیٹی میں جے یو آئی اور پشتونخوا م لی عوامی پارٹی نے بلامقابلہ کامیابی حاصل کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ میں جمعیت علماءاسلام (ف) نے ڈسٹرکٹ کونسل کے 38مین سے 16نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے 11اور اے این پی نے 10نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ ایک یونین کونسل پر پاکستان پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ میونسپل کمیٹی قلعہ عبداللہ میں جمعیت علماءاسلام کے اسد اللہ اچکزئی نے چیئرمین اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے حاجی احمد شاہ اچکزئی نے ڈپٹی چیئرمین پر بلامقابلہ کامیابی حاصل کرلی ۔ نوشکی کے کل 16 میں سے 13 یونین کونسل کے چیرمین و وائس چیئرمین کے لئے انتخابات مکمل جمعیت علمائ اسلام و اتحادیوں نے 7 جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی و اتحادی جماعتوں نے چھ یونین کونسل میں کامیابی حاصل کرلی ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی نوشکی و تین یونین کونسلز پر خواتین کی مخصوص نشستوں پر 5 مارچ کو ری الیکشن ہوگی آج ہونے والے 13 یونین کونسلز کے الیکشن میں نوشکی یوسی بادینی سے میرمحمد جان بادینی چیرمین حاجی میرخان وائس چیرمین یونین کونسل گزنلی بادینی سےچیرمین فتح محمد بادینی وائس چیئرمین شیخ مجیب بادینی یوسی مینگل سے محمد علی خان چیرمین ملک شبیر وائس چیرمین یونین کونسل خیصار چئیرمین عزیز احمد مینگل اور وائس چئیرمین محمد الیاس مینگل یوسی کیشنگی 2-سےحاجی محمد انورمینگل چیرمین یونین کونسل مل سے عبدالحمید بادینی چیرمین حاجی محمد اقبال محمد حسنی وائس چیئرمین منتخب یونین کونسل مل 2 سےمنظور احمد گورگیج چیرمین. حافظ عابد وائس چیرمین یونین کونسل11 احمد وال سے سردار خلیل احمد حسنی چیرمین ثنائ اللہ لانگو وائس چیئرمین منتخب نوشکی یونین کونسل باغک میر عبدالرحمن لانگو چیرمین شبیر احمد وائس چیرمین منتخب یونین کونسل 5 جمالدینی سے چیرمین ٹھکری شفیع محمد جمالدینی اور جبکہ وائس چیرمین ہدایت اللہ جمالدینی یوسی 15 ڈاک چئیرمین میر آزاد خان مینگل اور وائس چئیرمین منصور احمد مینگل بلا مقابلہ منتخب۔ یونین کونسل 16 انام بوستان سے چئیرمین عبدالرازق نورزئی وائس چئیرمین ثنائ اللہ محمد حسنی منتخب ہوئے۔قلات میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منتخب کونسلران کی حلف برداری اور چیرمینوں و وائس چیئرمین کے انتخابات مکمل ہوئے ۔یوسی نمبر 1نیمرغ پی پی کے عبدالخالد بلامقابلہ چیرمین اور پی پی کے محمد عمر بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔یوسی نمبر 2 یوسفزئی الخالد پینل کے محمد جان اور الخالدپینل کے علی نواز چیرمین وائس منتخب ہوگئے ہیں ۔یوسی نمبر 4 ملکی پی پی کے آغاعرفان کریم احمد زئی بلامقابلہ چیرمین اور پی پی کے وائس چیرمین محمد ابراہیم یوسی نمبر 5 اسکلکو پی پی کے غلام مصطفی چیرمین اور پی پی کے وائس چیرمین شیر محمد منتخب ہوگئے ۔یوسی نمبر 7 پندران پی پی کے محمد یوسف چیرمین اور پی پی کے وائس چیرمین میر عبدالخالق یوسی نمبر 8 محمدتاوہ بی این پی کے حفیظ اللہ بلامقابلہ چیرمین کے بہاول خان وائس چیرمین یوسی نمبر 9 بینچہ عبدالوحید چیرمین پی پی پی اور وائس چیرمین الطاف حسین یوسی نمبر 10 نیشنل پارٹی کے کامران عزیز چیرمین اور جمعیت علمائے اسلام کے محمد ابراہیم وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔یوسی نمبر 11 سور الخالدپینل کے شیرمحمد بلامقابلہ چیرمین اور خیرمحمد بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔یوسی نمبر 12جمعیت علمائے اسلام کے خلیل الرحمٰن بلامقابلہ چیئرمین اور مولوی قریشی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔یوسی نمبر 13 زہرازئی الخالدپینل حاجی عبدالحمید زہرازئی لانگو بلامقابلہ چیئرمین اور الخالدپینل کے فیض الرحمن سمالانی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔یوسی نمبر 14 کوہک نیشنل پارٹی کے میربھاول خان محمدشہی چیرمین اور نیشنل پارٹی کے خالد محمود محمدشہی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔یونین کونسل نمبر 16 گزگ جمعیت علمائ اسلام کے حافظ محمد قاسم لہڑی بلامقابلہ چیئرمین اور الخالدپینل کے داد محمد لہڑی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔جبکہ یونین کونسل 3 چھپر ، یونین کونسل نمبر 6 نیچارہ ، یونین کونسل نمبر 15 جوہان ، میونسپل کمیٹی نمبر 1 قلات اور میونسپل کمیٹی نمبر 2 خالق آباد منگچر میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد حلف برداری اور چیرمینوں و وائس چیئرمینوں کے انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔مستونگ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں میونسپل کمیٹی اور یوینن کونسلز کونسلران کی حلف برداری اور میونسپل کمیٹی اور تمام یونین کونسلز کے چیئرمین و وائس چیئرمینوں کا انتخاب میونسپل کمیٹی کے لیئے عوامی پینل کے نامزد امیدوار سردار شاہ زمان علیزئی چیئرمین اور سردار زادہ میر مختیار الزمان محمد شہی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ مستونگ کے 26 یونین کونسلز میں جمعیت علمائ اسلام اور انکے اتحادی گرینڈ الائنس نے یونین کونسلز کے چیرمین شپ اور وائس چیرمین کے11 نشستوں کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ جبکہ کردگاپ عوامی پینل نیشنل پارٹی اور گیلو پینل نے مشترکہ امیدواروں نے8 نشیتں پر کامیابی حاصل کی۔پیپیلز پارٹی و نوابزادہ جمال خان رئیسانی کے گروپ نے 6 جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے 1 ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔جعفرآبادمیں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ضلع جعفرآبادکے20 یونین کونسل کےٹوٹل 219 منتخب کونسلران میں سے216 کونسلران نےحلف اٹھالیا 20یونین کونسل کےچیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیئےانتخابات کا عمل ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں شروع کیاگیا ووٹنگ شام تک جاری رہی اورنتائج کااعلان کردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کےدیگراضلاع کی طرح ضلع جعفرآبادمیں بھی بلدیاتی انتخابات کاتیسرا مرحلہ صرف 20یونین کونسل پرمکمل کیاگیاہے جعفرآبادکے20 یونین کونسل کےٹوٹل 219 میں سے216 منتخب کونسلران نےحلف اٹھالیاجبکہ 3 کونسلرنےاپنےاثاثے الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہیں کیئے تھے اِس لیئے3کونسلران کوحلف برداری تقریب میں شامل نہیں کیاگیاحلف برداری تقریب کے بعدجعفرآبادکے20 یونین کونسل سےمنتخب کونسلران نےچیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کیئے جس میں 14یونین کونسل کے چیئرمین وائس چیئرمین بلامقابلامنتخب ہوئے باقی 6یوسی پرانتخابات کیئے گئے الیکشن کاعمل شام تک جاری رہا اورپھرنتائج کااعلان کیاگیاہے اِس موقع پرسیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی تھی۔بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں خان سنجرانی پینل نے ایک مر تبہ پھر میدان مار لیا چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے کوئی پولنگ نہیں ہوئی تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل نوکنڈی کے دو یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے یونین کونسل 21 نوکنڈی کے چیئرمین میر عبدالودودخان سنجرانی منتخب ہوئے جوکہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے کزن ہے اسی طرح یو سی 21 کے وائس چیئرمین صدام مشوانی منتخب قرار پائے یونین کونسل 20 نوکنڈی کے چیئرمین اسفندیار خان یارمحمدزئی اور وائس چیئرمین داو¿د خان ایجباڑی بلامقابلہ منتخب ہوگئے چاروں منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کا تعلق خان سنجرانی پینل سے ہیں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں انہوں نے اپنے نئے عہدوں کا حلف بھی اٹھالیا۔ سنجاوی بلوچستان عوامی پارٹی نے کلین سوئپ کرلیا 8یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی پر بلا مقابلہ چیرمین منتخب حاجی خان محمد دمڑ میونسپل کمیٹی کے چیرمین۔سنجاوی بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کہ سلسلے میں آج بلوچستان عوامی پارٹی نے کلئین سوئپ کرلیا سنجاوی کے 9یونسل کونسل میں 8پر بلوچستان عوامی پارٹی کے چیرمین وائس چیرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے جبکہ واحد میونسپل کمیٹی سنجاوی پر بھی بلوچستان عوامی پارٹی نے بلا مقابلہ جیت حاصل کی۔میونسپل کمیٹی سنجاوی پر حاجی خان محمد دمڑ چیرمین۔دنیاخان باچا اندڑ وائس چیرمین۔ریگوڑہ یونین کونسل پر عبداللہ خان چیرمین صمںند خان وائس چیرمین۔چوتیر یونین پر سردار زادہ عجب خان ترین چیرمین۔ازاد خان وائس چیرمین۔سلام یونین کونسل پر چیرمین ملک غفار۔وائس چیرمین رحمت اللہزخپیل۔اغبرگ یونین کونسل پر چیرمین خیرو صافی۔وائس چیرمین نیاز محمد۔پرانا سنجاوی یونین کونسل پر چیرمین بھائے خان چیرمین۔وائس چیرمین نصیب اللہ۔بغاو یونین کونسل پر چیرمین نظام الدین دمڑ۔وائس چیرمین ظاہرخان دمڑ۔اوراصغرہ یونین کونسل کے چیرمین ملک حسن دمڑ وائس چیرمین شیخ ایاز بلامقابلہ منتخب ہوئے جبکہ ایک یونین کونسل کاڑہ پر الیکشن کمیشن نے الیکشن رکوایا تھا تھا اس طرح سنجاوی میں بلوچستان عوامی پارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کی سینئر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کے پرانی پارٹیوں اور پی ڈی ایم اتحاد کے باوجود بلوچستان عوامی پارٹی کی تاریخی کلئین سوئپسے یہ بات واضع ہے کہ زیارت سنجاوی کے عوام ہمارے ساتھ ہیں مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو مسترد کرچکے ہیں۔نومنتخب چیرمین میونسپل کمیٹی حاجی خان محمد دمڑ وائس چیرمین دنیا خان اندڑ باچا نے کہا کے ہم اپنے قائد لیڈر سینئر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دمڑ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت بلا تعصب زئی خیلی کے کریں گے۔بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں ضلع بھر کے 19 یونین کونسلوں اور میونسپل کمیٹی دکی کے انتخابات مکمل ہوگئے۔انتخابات کے سلسلے میں کل تین پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔جن میں سے دو پولنگ اسٹیشن اسسٹنٹ کمشنر دکی کے آفس جبکہ ایک پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ڈگری کالج دکی میں قائم کیا گیا تھا۔سیکورٹی کے لئے پولیس اور لیویز کی نفری تعینات کردی گئی تھی۔پولنگ شروع ہونے سے قبل ریٹرننگ آفیسران نے منتخب امیدوران سے حلف لیا۔جسکے بعد پولنگ کا عمل شروع ہوا۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق باپ پارٹی کے امیدوار ملک کلیم اللہ ترین میونسپل کمیٹی دکی کے چئیرمئین جبکہ حیات اللہ شادوزئی وائس چیرمین یوسی 1سے اول خان لونی چیئرمین جبکہ گل محمد لونی وائس چیرمین،یوسی 2 سے لالا لونی چیرمین جبکہ روح اللہ لونی وائس چیرمین، یوسی 3 سے شیر محمد لونی چیئرمین جبکہ ملک جعفر خان لونی وائس چیرمین ،یوسی 4 سے عبدالطیف لونی چیئرمین جبکہ عبدالبصیر لونی وائس چیرمین، یوسی 5 سے محمد نور زرکون چیئرمین جبکہ شیر عالم زرکون وائس چیرمین،یوسی 6 سے سرانجام لونی چیئرمین جبکہ محمد قاسم لونی وائس چیرمین،یوسی7 سے سرفراز لونی چیئرمین جبکہ عبدالبصیر شادوزئی وائس چیرمین،یوسی 8 سے صحبت خان چیرمین جبکہ عمر جان ترین وائس چیرمین،یوسی 9 سے ظفر خان بلامقابلہ چیرمین جبکہ نوروز خان وائس چیرمین، یوسی 10 سے محمد عثمان شادوزئی چیرمین جبکہ حنیف شادوزئی وائس چیرمین، یوسی 11 سے آزاد اتحاد پینل کے حاجی خیر اللہ ناصر بلامقابلہ چئیرمین جبکہ ولی جان زرکون بلامقابلہ وائس چیرمین، یوسی 12 سے باپ پارٹی کے امیدوار حاجی فتح محمد ناصر بلامقابلہ چئیرمین جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار اور دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر بلامقابلہ وائس چیرمین ،یوسی 13 سے حاجی دلبر خان ناصر بلامقابلہ چئیرمین جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالمالک بلامقابلہ وائس چیرمین، یوسی 14 سے جمعیت علمائ اسلام کے امیدوار محمد رسول بلامقابلہ چئیرمین جبکہ محمد رحیم ناصر بلامقابلہ وائس چیرمین، یوسی 15 سے مسلم لیگ ن کے حاجی محمد یونس ناصر بلامقابلہ چئیرمین جبکہ محمد انور ناصر بلامقابلہ وائس چیرمین، یوسی 16 ویالہ دکی سے عالم زیب خان ترین 7 ووٹ لیکر چیئرمین جبکہ صالح محمد ترین 7 ووٹ لیکر وائس چیرمین، یوسی سے 17 سے دلاور خان ترین چیئرمین اور محمد عثمان ترین وائس چئیرمین، یوسی 18 سے آزاد اتحاد پینل کے ممبر محمد اخلاص بلوچ چیئرمین جبکہ غلام مصطفیٰ بلوچ وائس چیرمین، یوسی 19 سے آزاد اتحاد پینل کے ممبر نصرالدین ناصر بلامقابلہ چیئرمین ملک زادہ خان میر ناصر بلامقابلہ وائس چیرمین منتخب ہوگئے ہیں۔بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ بھی پر امن طریقے سے مکمل ہوگئے ڈسٹرکٹ کے اکثریتی یونین کونسلوں میں بلوچستان نیشنل پارٹی سب سےبھاری اکثریت سے آگے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی اور جمعیت علمائ اسلام دوسرے نمبر پر یونین کونسل جامک سے بی این پی کے حاجی میر جعمہ کبدانی 7ووٹ لیکر کامیاب یونین کونسل مسکان قلات سے نیشنل پارٹی واتحاد کے سیدمقبول شاہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب یونین کونسل پتکن سے میرسلیم جان ساسولی بلامقابلہ چیئرمین منتخب یونین کونسل گواش سے جمعیت علمائ اسلام و اتحاد کے محسن ظاہر 9ووٹ لیکر چیئرمین منتخب یونین کونسل راسکوہ سے جمعیت علمائ اسلام ف کے نعمت اللہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب یونین کونسل ہلمرگ سے بی این پی کے میررحیم بخش محمد حسنی7ووٹ لیکر چیئرمین منتخب یونین کونسل نوروز قلات سے بلوچستان عوامی پارٹی کے میرامجد خان ملازئی 7ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے کامیابی کے بعد تمام پارٹیوں کے کارکنان نے کامیاب چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کو مبارکباد دی۔ گنداواہ میں بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ مکمل ۔ریٹرننگ آفیسر نے تمام منتخب کونسلرز سے حلف لے لیا ۔ایم سی گنداواہ اور سب ڈویژن کی پانچ یونین کونسل کے چیئرمین وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ۔تفصیلات کے مطابق اے سی وریٹرننگ آفیسر سب ڈویژن گنداواہ ہدایت اللہ جاموٹ نے سرکٹ ہاس گنداواہ میں ایم سی گنداواہ اور پانچ یونین کونسل کے منتخب کونسلرز کو حلف دے دیا اس موقع پر اے ڈی لوکل گورنمنٹ جھل مگسی میر نیاز حسین زہری ۔چیف سردار جلال خان لاشاری ۔ممتاز قبائلی وسیاسی رہنما سید صفدر علی شاہ ۔قاضی وزیر حسین کلواڑ فدا حسین پٹھان ایڈوکیٹ ولایت حسین شاہ نادرڈنگرودیگرموجودتھے ۔غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم سی گنداواہ کے چیئرمین ایڈوکیٹ مشتاق احمد ترین وائس چیئرمین سید غلام رسول شاہ یوسی شکار پور چیئرمین سردار عبد القادر بابل رڈ وائس چیئرمین نزیر احمد چنجنی یو سی میر پور چیئرمین عابد حسین کٹوہر وائس چیئرمین امام الدین جویہ یو سی پتری چیئرمین سردار جلال خان لاشاری وائس چیئرمین احمد خان یو سی درگاہ فتح پور شریف چیئرمین سید یونس علی شاہ وائس چیئرمین وڈیرہ علی گوہر اور یو سی کھاری چیئرمین مولوی مجیب الرحمن وائس چیئرمین رسول بخش بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔بعد ایم سی گنداواہ کے چیئرمین ایڈوکیٹ مشتاق احمد ترین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مگسی پینل کی بہتر عوامی خدمات کے پیش نظر پورے سب ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل ہواہے۔ انہوں نے حلقہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی سردار جلال خان لاشاری "سید صفدر علی شاہ قاضی وزیر حسین ودیگر کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام نے جو اعتبار اعتماد کیا ہے تمام منتخب کونسلرز کی مشاورت سے کام کرونگا اور دستیاب وسائل میں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے ۔میونسپل کارپوریشن اوستہ محمدکے کل 36منتخب کونسلرز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد ساگر کمار نے ان سے حلف لیا حلف برداری کی تقریب میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کے احاطے میں منعقد کی گئی۔تقریب میں ممتاز قبائلی شخصیات، سمیت اقلیتی برادری نے بھی شرکت کی حلف برداری کی تقریب کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوا بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار میر مظفر خان جمالی اور ڈپٹی میئر کے لئے حاجی خان پلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔اس موقع پر میئر میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد میر مظفر خان جمالی،ڈپٹی میئر حاجی خان پلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام کونسلران کا شکرگزار ہیں جنہوں مجھ پر اعتماد کر کے ہمیں بلامقابلہ منتخب کیا۔میر مظفر خان جمالی نے کہا کہ مجھ سے جتنا ہو سکا اپنے شہریوں کی خدمت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مسائل بہت ہیں۔حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے علاقے میں بہت تباہی مچی مگر میں اپنے شہر کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔میر مظفر خان جمالی اور حاجی خان پلال نے کہا کہ ہم قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی،میر فاروق خان جمالی،میر عطائ اللہ خان بلیدی سمیت جمالی خاندان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیں بلامقابلہ منتخب کروایا۔ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمارے ساتھ ایسے ہی ساتھ کھڑے رہیں گے۔آخر میں سابق صدر پریس کلب اوستہ محمد حاجی سعید احمد نعمانی نے اجتماعی دعا کی۔اوستہ محمد میونسپل کارپریشن کے منتخب کونسلران کی تقریب حلف برداری ۔میر ڈپٹی میر کے کاغزات نامزدگی جمع کسی اور امیدوار نے کاغزات جمع نہ کیا بلا مقابلہ منتخب ہو ئے تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ آر او ساگر کمار نے میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کے نو منتخب کونسلران سے حلف لیا اس موقع پر ایک تقریب بھی منعقد کی گئی تقریب سے میر حیدر خان جمالی سربراہ ذوالفقار خان جمالی میر عطااللہ خان بلیدی اور میر اسلم خان عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نو منتخب کونسلران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نو منتخب میئر ڈپٹی میئر شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر نو منتخب میئر میر مظفر خان جمالی ڈپٹی میئر حاجی خان پلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام کونسلران کا دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ہم عزت بخشی انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کندھوں پر بھاری زمہ داری عائد کہ گئی ہے انشااللہ اس کو خوش اسلوبی سے نبھائیں گےاور سب کو ساتھ لے کر چلیں انشااللہ شہر کی ترقی و خشحالی اور خوبصورتی کے لیے بھی ہم اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور ہم مشکور ہیں کہ ہمارے مقابلے میں کوئی نہیں آیا اور سردار گھرانے کے بھی مشکور ہیں کہ انہوں نے میر کے لیے ہماری حمایت کی۔پنجگور بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل۔اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن چتکان خدابادان اور میونسپل کمیٹی وشبود میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے میدان مار لیا۔۔ جبکہ میونسپل کمیٹی تسپ میں آزاد امیدوار میر عبدالرحمن بلا مقابلہ چیئرمین اور شیر علی وائس چیئرمین منتخب۔ بلوچستان بھر کی طرح سب ڈویژن منگچرمیں بھی بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جنرل، کسان، ورکر اور خاتون کونسلران کی حلف برداری ہوئی اور چیرمینوں و وائس چیرمینوں کا انتخابات مکمل ہوئے منگچر ریٹرننگ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر منگچر محمدحنیف نورزئی کی سربراہی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کونسلران کی حلف برداری مکمل کرلی گئی اور بعد میں یوسیز کے چیرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے انتخابات مکمل کرلیے گئے اس موقع پر چار یونین کونسلوں میں چیرمین و وائس چیرمینوں کا منتخب ہوگئے ہوا جبکہ دو یونین کونسلز پر انتخابات ہوئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قلات محترمہ عالیہ نذر انتخابی عمل کا از خود معائنہ کیا اس موقع پر رسالدار میجر علی اکبر مینگل، تحصیلدار منگچر محموداحمد کرد، ریڈر اے سی محمدرمضان نوشیروانی، نائب رسالدار لیویز سیف اللہ لہڑی ودیگر آفیسران موجود تھے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ابتک غیرحتمی انتخابات کے نتائج یوں رہے یوسی نمبر 10 سالارزئی نیشنل پارٹی کے کامران عزیز چیرمین اور جمعیت علمائے اسلام کے محمد ابراہیم وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ، یوسی نمبر 11 سور رحمت زئی الخالدپینل کے شیرمحمد بلامقابلہ چیرمین اور الخالدپینل خیرمحمد بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے یوسی نمبر 12 زرد غلام جان جمعیت علمائے اسلام کے خلیل الرحمن بلامقابلہ چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام کے مولوی ریاض الحق قریشی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے یوسی نمبر 13 زہرازئی الخالدپینل حاجی عبدالحمید زہرازئی لانگو بلامقابلہ چیئرمین اور الخالدپینل کے فیض الرحمن سمالانی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے یوسی نمبر 14 کوہک نیشنل پارٹی کے میربھاول خان محمدشہی چیرمین اور نیشنل پارٹی کے خالد محمود محمدشہی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے یونین کونسل نمبر 16 گزگ جمعیت علما اسلام کے حافظ محمد قاسم لہڑی بلامقابلہ چیئرمین اور الخالدپینل کے داد محمد لہڑی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ یونین کونسل نمبر 15 جوہان ، میونسپل کمیٹی نمبر 2 خالق آباد منگچر میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد حلف برداری اور چیرمینوں و وائس چیئرمینوں کے انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔ضلع کچھی میں بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ پرامن انداز میں بخیر خوبی مکمل کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق موصول شدہ غیر حتمی نتائج میں ضلع کچھی کی تین میونسپل کمیٹی اور 28یونین کونسلوں میں چئیرمین اور وائس چیئرمین کے لیئے پرامن طریقے سےاختتام پزیر ہوگیا میونسپل کمیٹی ڈھاڈر میں رند پینل کے امیدوار سید فرہد شاہ دوپاسی چئیرمین اور حاجی محمد یوسف رند وائس چیئرمین کے بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ایم سی مچھ میں کچھی عوامی اتحاد گیلو پینل کے میر سعاد کرد چئیرمین اور میر سودا گر سمالانی وائس چیئرمین جبکہ ایم سی بھاگ کے لیئے مفتی پینل کے امیدواروں مفتی کفایت اللہ چئیرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بابو محمد عثمان ہانبھی وائس چیئرمین کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی کچھی بھر میں مجموعی طور پر تحصیل سنی کی13 یوسیز میں 9 پررند پینل کے تمام چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدوار بلامقابلہ منتخب جن میں یوسی 16 سے سردارزادہ میر بیبرگ خان رندبھی چئیرمین کی نشست پر کامیاب قرار پائے ڈھاڈر کی سات7 یونین کونسلوں میں کچھی عوامی اتحاد گیلو پینل کے امیدواروں حاجی میر تاج محمد رئیسانی،میر انور بھٹو،میر ہاشم شاہوانی،وائس چئیرمین عبدالحق بنگلزئی،میر زوہیب بنگلزئی،جے یو آئی کے فیض محمد سولنگی، آدم خان بنگلزئی، وڈیرہ سلام کھوسہ نے اکثریتی ووٹ حاصل کر لیاجبکہ بھاگ تحصیل کی چھ یوسیسز میں نیشنل پارٹی تین، رند پینل دو اور گیلو پینل کے سردارزادہ میر بابو شیر دل مغیری نے میدان مار لیا اور مچھ کی تین یوسییز میں گیلو پینل نے دو اور پیپلز پارٹی کے میر مولا داد راہیجہ کامیاب ہوئے مجموعی طور پر پورے ضلع کچھی میں گیلو پینل 12،رند پینل 12،نیشنل پارٹی 3اور پاکستان پیپلز پارٹی چئیرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پرفتح حاصل کی اسموقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیئے گئیے تھےاور کسی بھی کونسلر کوپولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ضلع آواران کے تین تحصیلوں آواران، مشکے اور جھاو کے چیرمین آواران وائس چیئرمینوں کے انتخابات مکمل ہوئے جس میں میونسپل کمیٹی آواران کے چیئرمین نیشنل پارٹی کے عابد حسین اور وائس چیئرمین بی این پی مینگل کے حبیب اللہ محمد حسنی. میونسپل کمیٹی مشکے گجرکے چیرمین شہیک اکرم ساجدی اور وائس چیئرمین کامران طاہر گزوزئی. یونین کونسل پروار کے چیئرمین بی این پی مینگل کے میر محمد اکرم میروانی اور وائس چیئرمین مسلم لعل. یونین کونسل نوکجو کے چیئرمین سلال گل،وائس چیئرمین منصور احمد تحصیل جھاو کے یونین کونسل کورک کے چیئرمین نصیر احمد، وائس چیئرمین جمال خان، یونین کونسل واجہ باغ کے چیئرمین میر جمیل احمد بزنجو وائس چیئرمین ثنائ اللہ، یونین کونسل ہرہ کڈ کے چیئرمین علی جان وائس چیئرمین صادق، یونین کونسل کیمپ جھاو کے چیرمین محمد کریم وائس چیئرمین خداداد، یونین کونسل شندی جھاو کے چیرمین اورنگزیب وائس چیئرمین اللہ یار جبکہ یونین کونسل مالار کے چیئرمین اللہ داد وائس چیئرمین محمد اسماعیل اور یونین کونسل گیشکور کے چیئرمین محمد اقبال وائس چیئرمین اللہ بخش منتخب بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں خان سنجرانی پینل نے ایک دفعہ پھر میدان مار لیا چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے کوئی پولنگ نہیں ہوئی تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تفصیلات کیمطابق تحصیل نوکنڈی کے دو یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے یونین کونسل 21 نوکنڈی کے چیئرمین میر عبدالودودخان سنجرانی منتخب ہوئے جوکہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے کزن ہے اسی طرح یو سی 21 کے وائس چیئرمین صدام مشوانی منتخب قرار پائے یونین کونسل 20 نوکنڈی کے چیئرمین اسفندیار خان یارمحمدزئی اور وائس چیئرمین داو¿د خان ایجباڑی بلامقابلہ منتخب ہوگئے چاروں منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کا تعلق خان سنجرانی پینل سے ہیں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں انہوں نے اپنے نئے عہدوں کا حلف بھی اٹھالیا۔ تحصیل مچ کی ایک میونسپل کمیٹی اور2 یونین کونسلوں میں گیلو گروپ نے میدان مار لیا جبکہ ایک یو سی میں پاکستان پپلز پارٹی کے چیئرمین اور رند گروپ کے وائس چیئرمین منتخب ہو گئےالیکشن سے قبل تمام کونسلران کو ریٹرنگ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر عرفان خلجی نےحلف لیا بعد از حلف انتخابات کا عمل شروع ہوا غیر حتمی نتائج کے مطابق ایک میونسپل کمیٹی دو یونین کونسلوں کے چیئرمین و وائس چئرمین گیلو گروپ کے بغیر مقابلہ منتخب ہوئے ایک یونین کونسل آب گم پر الیکشن ہوئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر کی طرح تحصیل مچھ میں بھی میونسپل کمیٹی اور یونین کونسلوں کے انتخابات ہوئے تاہم میونسپل کمیٹی مچھ کے چیئرمین میر سعد کرد اور وائس چیئرمین ٹکری میر سودا گر سمالانی یونین کونسل کولپور کے لئے چیئرمین سردار توکل خان کرد± وائس چیئرمین ماما عبدالقدوس سمالانی جبکہ سردار ساتکزیی یونین کونسل سے اسد اللہ سمالانی کو چیئرمین اور وائس چیئرمین عطا اللہ بنگلزئی بغیر مقابلہ منتخب ہوئے۔سبی میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل،میونسپل کمیٹی سبی ،یونین کونسلز سبی تحصیل اور لہڑی تحصیل کے منتخب کونسلروں کی تقریب حلف برداری ، ڈومکی گروپ کے نامزد امید وار چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی و چیف آف خجک سردار محمد خان خجک اور وائس چیئرمین سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ،تحصیل لہڑی کے تمام یونین کونسلز کے چیئرمین و وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ،ڈومکی گروپ کے کارکنوں نے خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کئے ،میں ڈومکی گروپ کے سربراہ سردار سرفراز خان ڈومکی ،سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی اور سبی اتحاد کا شکریہ ادا کیا ہے جہنوں ہم پر اعتماد کرکے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کر لیا ہے ہم ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے نو منتخب چیئرمین سردار محمد خان خجک اور وائس چیئرمین سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی کی میڈیا سے بات چیت بلدیاتی انتخابات میں سبی کی تاریخ میں ]پہلی بارچیئرمین میونسپل کمیٹی سبی چیف آف خجک سردار محمد خان خجک اوروائس چیئرمین سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں چیئرمین و وائس چیئرمین کے مقابلے میں کسی بھی امید وار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے سبی اتحاد نے بھی روایت اور علاقائی رسم و رواج کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین اور وائس چیئرمین پر اتفاق کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی سبی کے چیئرمین سردار محمد خان خجک ،وائس چیئرمین سردار زادہ میر دینا ر خان ڈومکی ڈومکی گروپ سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے بلا مقابلہ کامیابی پر ڈومکی گروپ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کارکنوں نے مھٹائیاں تقسیم کئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے جبکہ سبی تحصیل کے یونین کونسلز کے چیئرمینوں اور وائس چئرمینوں کے انتخابات ایلمینٹری کالج سبی میں ہوئے سات یونین کونسل کے چیئرمین و وائس چیرمین کے انتخابات مکمل ہوئے گئے جبکہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں تحصیل لہڑی کی چھ یونین کونسل کے چیئرمین و وائس چیرمین بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھی بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ پرامن طریقے سے تکمیل تک پہنچ گیا ڈیرہ بگٹی اور سوئی ٹاو¿نز کے چیئرمن و وائس ٹاو¿ن چیئرمن نے بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھالیا ۔ذرائع کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ چاکر خان بگٹی بلامقابلہ ڈیرہ بگٹی کے ٹاو¿ن چیئرمن اور جمہوری وطن پارٹی کے ہی حاجی خان مرہٹہ بگٹی بلامقابلہ وائس ٹاو¿ن چیئرمن منتخب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار میر حماد کلپر بگٹی سوئی کے بلامقابلہ ٹاو¿ن چیئرمن اور ویزی موندرانی بگٹی بلامقابلہ وائس ٹاو¿ن چیئرمن منتخب ہوگئے ضلع کے تمام یونین کونسلز کے تمام ٹاو¿ن چیئرمن اور وائس چیئرمین منتخب ہوگئے یوسی ون بیکڑ سے بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد مسوری بگٹی یوسی چیئرمن بی اے پی کے محمد ناصر وائس چیئرمین یوسی نمبر 2 سے بی اے پی کے سید محمد یوسی چیئرمن محمد خان وائس چیئرمن یوسی نمبر 3 سرفراز احمد یوسی چیئرمن یوسی 4 سے آزاد امیدوار جلمب خان عرف خان صاحب یوسی 5 سے بی اے پی کے وڈیرہ شاہ مراد نوحقانی یو سی چیئرمن آزاد امیدوار محمد آصف وائس چیئرمن یو سی 6 سے وڈیرہ میراخان مسوری بلامقابلہ یو سی چیئرمن منتخب ہوگئے یونین کونسل 23 زین کوہ سے محمد شریف یوسی چیئرمن محمد بخش بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یونین کونسل 17 سے میران خان بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یو سی سیاہ آف 25 سے دوست مد چیئرمن اور فرید احمد بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یو سی 16 پیش بوگی سے اللہ بخش چیئرمن جبکہ وڈیرہ عبداللہ بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یونین کونسل 20 گنڈوئی سے وڈیرہ میاں خان موندرانی چیئرمن ناصر علی بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یونین کونسل 22 سے میرلیاقت راہیجہ بگٹی چیئرمن جبکہ لال محمد بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یو سی 14 بیہہ لوٹی سے بی اے پی کے وڈیرہ ہدایت خان چیئرمن جبکہ رحیم داد بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یوسی 15 بیہہ لوٹی سے بی اے پی کے وڈیرہ غلام نبی شمبانی چیئرمن اور گزی خان بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یوسی 24 حبیب رائی سے سعید احمد چیئرمن اور بابر خان بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یوسی کٹھن 19 نبی بخش چیئرمن جبکہ محمد قاسم مقابلے کے بعد وائس چیئرمن منتخب ہوگئے۔ ضلع جعفرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوگیا ضلع بھر کی 20 یونین کونسلز میں 11 یوسیز عوامی پینل اور 8 یونین کونسلز جمالی پینل نے جیت لئے جبکہ ایک یونین کونسل جماعت اسلامی نے حاصل کر لی، ضلع کی اکثریتی یونین کونسلز جیتنے کے باوجود عوامی پینل کے ضلع چیئرمین کا امیدوار اپنی یوسی ہار گئے ۔تفصیلات کے مطابق: جعفرآباد ضلع کی کل 20 یونین کونسلز کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے لیے انتخابی معرکہ جمعرات کو انجام پایا، 20 یونین کونسلز میں سے 14 یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے، جن میں یوسی ببر جمالی سے عطاءاللہ پندرانی، یوسی سموں 5 سے پیر بخش رند، یوسی روجھان جمالی 10 سے میر برہان خان جمالی، مانجھوٹی میر مٹھا خان بادینی، بگو بند سے سہیل جکھرانی،یوسی بند مانک سے نذر حسین و دیگر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے 6 یونین کونسلز پر عوامی پینل اور جمالی پینل کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا، الیکشن کمیشن کے شیڈول کے تحت کونسلرز صبح ساڑھے 9 بجے ہی ضلع کونسل ہال ڈیرہ اللہ یار پہنچ گئے 10 بجے کونسلران کی حلف برداری کی تقریب ہونا تھی مگر گوشوارے جمع کروانے کے باعث حلف برداری تقریب تاخیر کا شکار ہوئی تو پولنگ کا عمل پونے 12 بجے شروع کیا گیا جو کہ بغیر کسی وقفے کے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہا پولنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی ریٹرننگ آفیسر نے ووٹوں کی گنتی کی اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 11 یونین کونسلز پر عوامی پینل کے امیدوار کامیاب قرار پائے 8 یوسیز جمالی پینل نے جیت لیں جبکہ ایک یونین کونسل پر جماعت اسلامی کے مٹھا خان بادینی بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بڑا اپ سیٹ سامنے آیا جس میں عوامی پینل کے ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار حسن خان جمالی اپنے گھر کی یونین کونسل محبت پور 12 سے شکست کھا گئے جسکے بعد جمالی پینل کے ضلع چیئرمین امیدوار برہان خان جمالی کے لیے راہ ہموار ہوگئی۔


