نام نہاد سیاسی مافیا عوامی طاقت اور الیکشن سے ڈرتے ہیں، مینا مجید رند
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی خواتین ونگ کی سینئررہنما مینا مجید رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو سیاستدان انتخابات سے ڈرتے ہیں وہ خود کو عوامی طاقت کہہ کر جھوٹی تسلی نا دیں، بلدیاتی انتخابات میں بدقسمتی سے مند اور دشت سے مسلط سیاسی مافیا نے الیکشن نہیں ہونے دی بلکہ90فیصد کونسلرز کو بلا مقابلہ جیتایا گیا بلکہ یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ اپنے حق میں بیٹھانے پر مجبور کیا گیا، دھمکیاں دیکر اور کچھ کیسامنے ہاتھ پاؤں جوڑ کر اپنے زرخرید چمچوں کے حق میں دست بردار کرایا گیا، انہوں نے کہاکہ اگر انکے پاس عوامی طاقت تھی تو پھر الیکشن کیوں نہیں ہونے دیئی کیوں کونسلرزکے فارم واپس لینے کے لیے فریاد کی گئی دھمکیاں دیئے طرح طرح کے حربے استعمال کیئے گئے۔کیونکہ یہ نام نہاد سیاسی مافیا عوامی طاقت اور الیکشن سے ڈرتے ہیں۔ یہ جمہوریت سے ڈرتے ہیں۔مند دشت 90 فیصد کونسلر بلامقابلہ منتخب ہوئے، الیکشن کمیشن کے آفس میں موجود مند، دشت کی لسٹ خود منہ بولتا ثبوت ہے مند دشت میں صرف 5% وارڈز میں الیکشن ہوئے باقی 95% بلا مقابلہ کونسلرز منتخب کرائے گئے ہیں۔کیونکہ یہ موروثی سیاستدان الیکشن سے ڈرتے ہیں اور بخوبی یہ بات جانتے ہیں کہ ہم عوام میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں ، اب کوئی حیلہ و بہانا نہیں بچا بیچنے کے لیے،، انہوں نے مزید کہا ہے کہ عام انتخابات بھی قریب ہیں یہ نام نہاد سیاسی مداری جو ہر، چار، پانچ سال بعد پارٹیاں بدل بدل کر حلقے کے عوام کو بیوقوف بناتے آرہے ہیں اب اپنی کمر کھس لیں کیونکہ انکی چوری نااہلی ، کرپشن ، کمیشن خوری اربوں روپے کے عوامی فنڈر میں غبن سب کھل کر عوام کے سامنے آگئے ہیں۔مند، دشت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، نا روڑ نا بجلی ، صحت و تعلیم کا فقدان ہے عوام اور علاقے کی بدترین حالت اپنا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام میں صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔اب معاملہ 10 ، 15 غریب کونسلرز کو ڈرا دھمکا کر یا ہاتھ پاؤں جوڑ کر محنت سماجت کرکے اپنے حق میں دست بردار کرانے کا نہیں بلکہ 2 لاکھ عوام سے ووٹ لینا کا ہے جلد لگ پتا چل جائے گا۔


