پشتون وطن کے وسائل پر اختیارنہ ملنےتک درپیش محرومی کا خاتمہ ممکن نہیں، رہنما عوامی نیشنل پارٹی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتون خوا وطن اللہ تعالیٰ کے نعمتوں سے مالا مال ہے جب تک وسائل پر اختیار نہیں ملتا درپیش محرومی کا خاتمہ ممکن نہیں فکر باچاخان صدسالہ جدوجہد کے دوران مختلف مشکلات ومصائب کا سامنا کرتے ہوئے پشتونوں میں علم وہنر کا پر چار کرتے آرہے ہیں پتاو باروزئی ڈیم میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی تحقیقات کر کے ملوث مافیاز کو قرار واقعی سزا دلائی جائے فعال ومنظم تنظیم ہی کے زریعے اکابرین کے متعین کردہ اہداف کا حصول ممکن ہے نئے شامل ہونیوالوں کو عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبار ک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا تحصیل صدر محمد خان کاکڑ ڈپٹی چیئرمین مراد خان کاکڑ انجنئیر رسد خان کاکڑ ملک صدیق کاکڑ صادق کاکڑ نذیر احمد روز کاکڑ مالک جلال زئی ودیگر نے باتوزئی کلی درگئی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر نوراللہ پہلوان اسد اللہ امان اللہ رازمحمد عارف نظام الدین رحیم داد فضل احمد کمال خان نصراللہ حیات خان جما ل الدین حمیداللہ سمیت 30 افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا مقررین نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پشتون خوا وطن کے طول وعرض سے سیاسی کارکنان قبائلی عمائدین نوجوان فکر باچاخان میں جوق در جوق شمولیت اپنارہے ہیں مقررین نے کہا کہ اہل علاقہ ان قوتوں کا محاسبہ کریں جنہوں نے یہاں کے عوام سے ووٹ لیا اور اس کے بعد جہاں کے باسیوں کو اسی حال پر چھوڑ دیا آج بھی یہاں کے عوام صاف پانی صحت تعلیم ذرائع آمد ورفت کے سہولتوں سے محروم ہے۔ارب روپوں کی لاگت سے مکمل کیا جانیوالا ڈیم میں دراڑ آچکا ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ صوبے کا تیسرا بڑا ڈیم خطرے سے دو چار ہے اس ڈیم کے تعمیر میں کرپشن کر نیوالوں کا محاسبہ کیا جائے اس موقع پر باتوزئی کلی درگئی میں نئے یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں صدر ماٹک خان جنرل سیکرٹری عبدالرحمن منتخب قرار پائے مقررین نے نئے یونٹ ذمہ داران کو مبارکباددیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ فکر باچاخان نظریہ ولی خان کو گھر گھر پہنچانے کیلئے ملی مشر اسفندیار ولی خان کی قیادت اور سرخ پر چم تلے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دم لینگے۔


