عدالت کا رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ عدالت نے رکن قومی اسمبلی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ کچھ دیر میں علی وزیر کی کراچی سینٹرل جیل سے رہائی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق علی وزیر کو آج شام تک رہا کئے جانے کا امکان ہے۔ وکیل علی وزیر کے مطابق ایک ہفتے قبل علی وزیر کو کیس میں رہائی ملی تھی۔ رکن قومی اسمبلی کو سینٹرل جیل سے رہا کیا جائے گا۔جیل حکام کے مطابق علی وزیر کے خیبرپختونخوا سے 4 مقدمات میں ریلیز آرڈر مل گئے ہیں۔ علی وزیر کے کراچی میں 3 مقدمات تھے۔ یادر ہے کہ کراچی میں درج تین مقدمات میں علی وزیر کی ضمانت ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں