رکن قومی اسمبلی علی وزیر سینٹرل جیل کراچی سے رہا
کراچی (این این آئی) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ پشتون تحفظ موومنٹ کے شریک بانی علی وزیر کی ضمانت منظور ہونے کے بعد رہائی کا پروانہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب جیل ذرائع کے مطابق علی وزیر کی رہائی کا پروانہ موصول ہوگیاہئ، کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ علی وزیر کو 31 دسمبر 2020 میں سینٹرل جیل کراچی منتقل کیا گیا تھا۔رکن قومی اسمبلی پر بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر خیبر پختونخوا میں بھی مقدمات درج ہیں۔
Load/Hide Comments


