نال، جمعیت علماءاسلام کے وفد کی خالد بزنجو سے ملاقات، پارٹی میں شمولیت کی دعوت

نال : جمعیت علما اسلام کے وفد نے میر خالد بزنجو کو جمعیت علما اسلام میں شمولیت کی باقعدہ دعوت دیدی میر خالد بزنجو نے اپنے ساتھوں سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہانال تفصیلات کے مطابق اج مورخہ 14 فروری 2023 منگل کے روز جمعیت علما اسلام کے مرکزءرہنما ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری جمعیت علما اسلام بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل جمعیت علما اسلام خضدار نائب امیر مفتی عبدلقادر شاہوانی جمعیت علما اسلام کے رہنما انجمن تاجران کے صدر حافظ حمیدااللہ محمدزئی جمعیت علما اسلام نال کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفار بزنجو، جمعیت علما اسلام نال کے رہنما سیف اللہ ساجدی کے میر خالد بزنجو کے ہاوس نال امد اور حال ہی میں نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے نال کے سیاسی قبائلی رہنما میر خالد بزنجو اور ان کے دیگر ساتھوں کو جمعیت علما اسلام میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی۔ اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے وفد کے اراکین نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ایک نظریاتی اور آفاقی جماعت ہے، جس کے دامن میں ہر خاص عام کو شامل ہونے کی تہہ دل سے دعوت ہے، اور جمعیت علما اسلام تمام طبقات کے لوگوں کو ان کی سابقہ مقام کے مطابق عزت افزاءحوصلہ افزاءدیتی ہے اس لے ہمارے خواہش ہے کہ میر خالد بزنجو اور ان کے دیگر ساتھی جمعیت علما اسلام میں شامل ہوکر اس ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاظ اور طبقاتی نظام کے خاتمہ کے لے ہمارا دست وبازو بن جاے وفد نے کہا کہ ہم میر خالد بزنجو پر خلوص انداز میں دعوت دینے آئے ہیں اور ہماری ان سے گزارش ہوگی کہ وہ اپنے ساتھوں سے مشاورت کرنے کے بعد جلد اپنے فیصلے کا اعلان کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے میر خالد بزنجو نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ملک کی ایک بڑی جماعت ہے اور اسکی سیاست میں تنگ نظری کے بجاے وسعت ہے اور ہمارے علاے نال جمعیت علما اسلام کی بنیادیں مضبوط ہیں تاہم میں یہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ اس بارے ہم مثبت انداز میں سوچ رہے ہیں اپنے ساتھیوں سے جو کہ نال کے مختلف علاقوں میں ہیں اپنے قبیلے اور علاقوں کے سربراہ ہیں ان سب سے مشاورت کے بعد جلد اپنے فیصلہ کا اعلان کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں