حکومت کا منی بجٹ آرڈیننس کے ذریعے نہ لانے کا فیصلہ، اسمبلی میں پیش ہوگا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) حکومت نے منی بجٹ آرڈیننس کے ذریعے نہ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب ضمنی فنانس بل قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانس بل کی سینیٹ سے کی منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی، قومی اسمبلی قواعد و ضوابط معطل کرکے ایک ہی روز میں بل پاس کر سکتی ہے، فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدر دستخط کرنے کے پابند ہوں گے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فنانس بل کل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈا کی پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


