کوئٹہ میں دن دہاڑے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پایا جائے، اے این پی
کوئٹہ (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں نواں کلی کوئٹہ اور گرد ونواح میں دن دیہاڑے اور سر شام چوری ڈکیتی رہزنی کی واقعات پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ نواں کلی میں آئے روز سماج دشمن عناصر چوری ڈکیتی رہزنی کی وارداتیں دیدہ دلیری سے کرتے آرہے ہیں پیشہ ور خواتین گداگری کی آڑ میں گھروں میں گھس کر چوری کی وارداتیں کرتی ہیں جبکہ ان کے ساتھ مبینہ طور پر مرد بھی موجود ہوتے ہیں جس سے اہلیان نواں کلی عدم تحفظ کا شکار ہوکر رہ گئے ضلعی انتظامیہ درپیش صورتحال کا نوٹس لیں بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں اور اہلیان علاقہ کے ساتھ مل کر ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے خلاف شدید احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز کوئٹہ سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کوئٹہ شہر باالخصوص نواں کلی، ٹیچرز کالونی، عبدالخالق روڈ، مدرسہ گلی، ترین شہر، توخی آباد، بائی پاس اور اطراف میں پیشہ ور گداگر مرد خواتین گھروں میں داخل ہو کر گھروں سے قیمتی املاک چوری کرہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ سٹریٹ لائٹس اور پولیس گشت نہ ہونے کی وجہ سے سماج دشمن شرپسند عناصر نے نواں کلی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے جس سے اہلیان علاقہ ذہنی کرب میں مبتلا ہو گئے ہیں نواں کلی کے گلیاں اور اطراف ان گداگروں منشیات فروشوں چوروں رہزنوں کی محفوظ آماجگاہیں بنے ہوئے ہیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام اس صورتحال کا نوٹس لیں بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر امن وامان کی گھمبیر صورت کے خلاف سماج دشمن منشیات فروش شرپسند عناصر کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے خلاف بھر پور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے بیان میں انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈی آئی جی اپریشنز اور دیگر سنئیر پولیس حکام سے عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانے اور درپیش صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔


