جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، خود کش بمبار ہلاک

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی وزیرستان کے علاقے سپنکی میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا ہے جس کے دوران خود کش بمبار نیک رحمٰن محسود عرف نیکرو ہلاک ہو گیا۔خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے اس کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا تھا۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران خودکش جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوا۔ہلاک خودکش بمبار نیک رحمٰن محسود عرف نیکرو افغانستان کے صوبے لوگر سے پاکستان آیا تھا۔ نیک رحمٰن محسود عرف نیکرو ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں عظمت اللّٰہ عرف لالہ اور خیربان عرف خیرو کا قریبی ساتھی تھا۔ہلاک عسکریت پسند سیکیورٹی اداروں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔سیکیورٹی اداروں کی کامیاب حکمتِ عملی اور پشتون عوام کی سیکیورٹی اداروں کی مدد سے عسکریت پسندی کا صفایا ممکن ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں