امریکا میں سیاہ فام شخص کے قتل میں ملوث پولیس افسر کی بیوی کا طلاق لینے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکا میں سیاہ فام شخص کے قتل میں ملوث پولیس افسر کی بیوی کا طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا، افسر کی اہلیہ کیلی شوین نے کہا جارج فلائیڈکے قتل پرانتہائی دکھ اورافسوس ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث پولیس افسر ڈیرک شوین کی بیوی کیلی شوین نے 10سالہ شادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور طلاق کے لئیعدالت میں درخواست دے دی ہے۔پولیس افسر کی اہلیہ کیلی شوین نے کہا کہ جارج فلائیڈکے قتل پرانتہائی دکھ اورافسوس ہے۔خیال رہے پولیس افسرڈیرک شوین کو سیاہ فام شخص پرتشدد،ہلاک کرنے کے بعد برطرف کردیا گیا تھا اور واقعے میں ملوث پولیس اہلکار کوگرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔یاد رہے سیاہ فام شخص کی پولیس کیہاتھوں ہلاکت کے بعد منی پولیس سیشروع ہونیوالیاحتجاج کادائرہ امریکا بھرمیں پھیل گیا ہے، اس دوران پولیس اسٹیشن سمیت سرکاری ونجی املاک اورگاڑیاں نذرا?تش کردی گئی جبکہ توڑ پھوڑ،جلاو گھیراؤ،لوٹ مار کرنے پر درجنوں مظاہرین کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں