آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث2 نائیجیرین شہری گرفتار

کراچی:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث2نائیجیرین شہریوں گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی کارروائی میں دونوں ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ گرفتار ملزمان میں اونکشی سٹیفن اور پرومس امیکان شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے قبضے سے موبائل فونز برآمد کرلیا گیا جبکہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان نے موبائل فون اور 10ہزار ڈالر انعام کا لالچ دیکرشکایت کنندہ سے رقم بٹوری۔ملزمان نے ٹیکسز اور کسٹم کلیرنس کے نام پر 4 لاکھ 19ہزار 500 روپے بٹورے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں