ہمیں کے پی او حملے میں جان گنوانے والے اجمل مسیح کو ہرگزنہیں بھولناچاہئے،عمران خان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں کراچی پولیس آفس پر دہشتگردحملے میں اپنی جان گنوانے والے اجمل مسیح کو ہرگزنہیں بھولناچاہئے۔حکومت انکے اہلِ خانہ کی کفالت کاذمہ اٹھائے۔ان خیالات کااظہار عمران خان نے سوموارکے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم دہشت گردی کا نشانہ بننے والے اپنے خاندانوں کے واحدکفیل شہریوں ہی کو نہیں بلکہ انکے بعدانکے زیرِکفالت افراد کوبھی باآسانی بھول جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں