سیشن کورٹ کے سامنے فائرنگ قابل مذمت ہے، نجی گن مینوں پر پابندی لگائی جائے، کوئٹہ بار
کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے سیشن کورٹ واقعے پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کی جس میں صدر ملک عابد کاکڑ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ نائب صدر کوئٹہ محمد عباس کاکڑ ایڈوکیٹ، نائب صدر سریاب جہانزیب مری ایڈوکیٹ، نائب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری ملک احمد بلال کاکڑ ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری عبداللہ شیرانی ایڈوکیٹ اور لائبریری سیکرٹری اسداللہ اچکزئی ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ کابینہ نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ آج سیشن کورٹ کوئٹہ کے سامنے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کوئٹہ اس وقت پرائیویٹ گن مینوں کے شکنجے میں ہے جسکی وجہ سے کوئٹہ کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے حالانکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود پرائیویٹ گن مینوں کی جانب سے اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ حکومت وقت کے لئے سوالیہ نشان ہے حکومت وقت ہائیکورٹ کے احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد کرائے کچہری اور سیشن کورٹ کے سامنے پرائیویٹ گن مینوں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی جائے بصورت دیگر سخت سے سخت احتجاج کریں گے آخر میں زخمی پولیس کانسٹیبل ظہور کاکڑ کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔


