بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد منگل کی سہ پہر تین بجے ہوگا

کوئٹہ (این این آئی) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں بلو چستان اسمبلی کے ایوان میں 13مارچ کو سینیٹ آف پاکستان کی گولڈن جو بلی کی مناسبت سے سینیٹ آف پاکستان کا خصوصی ( رسمی) اجلاس منعقد کر نے کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں بلو چستان پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ سال2020پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور پی ڈی ایم اے سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں