بارکھان میں صوبائی وزیر کی نجی جیل میں قید خاتون اور اس کے بچوں کا قتل قابل مذمت ہے، عمران خان

لاہور (انتخاب نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بارکھان واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ایک غریب بلوچ خاتون اور اس کے بچوں کو صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران کی نجی جیل میں غیرقانونی طور پر قید کیے جانے، انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنائے جانے اور قتل کیے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جنگل کے اس قانون کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں