بارکھان واقعے کیخلاف کوئٹہ بار کا بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ

کوئٹہ : کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بارکھان سے ماں بیٹوں سمیت 3 افراد کی ملنے وا لی لاشوں اور ان کے قتل کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا گزشتہ روز بارکھان کے علاقے سے کنویں سے ملنے والی نعشوں اور ان کے قتل کے خلاف وکلاءبرادری کی جانب سے اس بہیمانہ اقدام کے خلاف عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا وکلاءتنظیموں نے بدھ کو کوئٹہ کی عدالت عالیہ سمیت ماتحت عدالتوں میں بائیکاٹ کیا اور صوبہ بھر میں کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیںہوا۔ سانحہ بارکھان پر خان محمد مری کی اہلیہ اور 2 بیٹوں کے قتل پر افسوس کرتے ہوئے عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر پولیس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے سانحہ غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا اور با اثر افراد کی نجی جیل میں جو بھی قیدی مقید ہے انہیں رہا کرایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں