سانحہ بارکھان میں متاثرہ خاندان کے بچوں کا کوئٹہ مجسٹریٹ کی عدالت میں بیان ریکارڈ
کوئٹہ (آن لائن) سانحہ بارکھان کے متاثرہ خاندان کے وکیل تنویر مری ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ بچوں کا مجسٹریٹ 12 کی عدالت میں 164 کا بیان ریکارڈ کروادیا گیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدہ اور بچوں نے سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف بیان دیا ہے، بچوں نے بیان دیا ہے کہ لڑکی اور لڑکوں کے ساتھ بھی زیادتی کی گئی ہے اور متاثرہ خاندان نے سردار عبدالرحمان کھیتران اور ان کے خاص کا نام لیا ہے بچوں کے خون اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے سیمپل لئے گئے ہیں ۔
Load/Hide Comments


